اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سرینا عیسیٰ کی نظرثانی درخواست منظور کرلی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظرثانی کیس کی سماعت کی۔ وفا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سرینا عیسیٰ کی نظرثانی درخواست منظور کرلی۔
جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظرثانی کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل عامر رحمان نے دلائل میں کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج ہوسکتی ہے نہ کونسل کو کسی مواد کا جائزہ لینے سے روکا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ بھی صرف غیر معمولی حالات میں کونسل میں مداخلت کرسکتی ہے۔
جسٹس قاضی فائزعیسی نے جسٹس عمر عطا بندیال سے کہا کہ کیا آپ شکایت کنندہ ہیں ؟ ایسے سوالات سے آپ کوڈ آف کنڈکٹ اور حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت کو شاید ایک فریق کو سن کر اٹھ جانا چاہیے۔ جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ ایف بی آر رپورٹ پر اگر ہم آبزرویشن دیں تو کیا جوڈیشل کونسل پر اثرانداز نہیں ہوگا۔
وکیل عامر رحمان نے کہا کہ رولز کے مطابق سپریم کورٹ کو سوالات پوچھنے کا اختیار ہے، عدالت بعض حقائق کی پڑتال کے لیے بیان حلفی بھی مانگ سکتی ہے، عدلیہ کی آزادی ججز کے احتساب سے منسلک ہے، سپریم کورٹ کے تین سوالات ہی سارے کیس کی بنیاد ہیں، جسٹس فائز عیسٰی جواب دیں تو تنازع حل ہوسکتا ہے۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس فائز عیسٰی کہتے ہیں وہ اہلیہ کے اثاثوں کے جوابدہ نہیں، معزز جج اور عدالتی ساکھ کا تقاضا ہے کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ عدالتی استفسار پر عامر رحمان نے بتایا کہ کمر میں تکلیف کے باعث فروغ نسیم نے کل دلائل دینے کی استدعا کی ہے۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ فروغ نسیم کو کہیں تحریری دلائل جمع کرا دیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظرثانی کیس کی سماعت مکمل...
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی عیسیٰ فائز نظر ثانی کیس کا فیصلہ سنادیاسپریم کورٹ نے جسٹس قاضی عیسیٰ فائز نظر ثانی کیس کا فیصلہ سنادیا ARYNewsUrdu
Read more »
سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواست منظور کر لیسپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواست منظور کرلی، سپریم کورٹ کا سات تین کا فیصلہ چھ چار سے قاضی فائز عیسی کے حق میں آگیا۔ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
Read more »
سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ(24نیوز)سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) نے حال ہی میں مقدمہ جیتنے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Read more »
این وی رمنا نے بھارتی سپریم کورٹ کے48ویں چیف جسٹس کے طورپر حلف اٹھالیابھارت کی ریاست آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے جسٹس این وی رمنا نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے48ویں چیف جسٹس کے طورپر حلف اٹھالیا۔
Read more »
جسٹس عمر عطابندیال جسٹس منیب اختر اپنے اثاثے پبلک کریں: سرینا عیسیٰ(24نیوز)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسی نے جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس منیب اختر سے ان کی اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادیں پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔
Read more »