(24نیوز)سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) نے حال ہی میں مقدمہ جیتنے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں ایس جے سی نے 10 رکنی سپریم کورٹ بینچ کے 26 اپریل کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ کے حالیہ اکثریتی فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور ان کے بچوں کی جائیدادوں سے متعلق ایف بی آر سمیت تمام فورمز کی قانونی کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایف بی آر کی مرتب کردہ رپورٹ سپریم جوڈیشل کونسل سمیت کسی عدالتی فورم پر چیلنج نہیں...
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر حکم کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں منظور کر لی تھی۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی فل بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظرثانی کیس پر سماعت کی تھی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کونسل کے پہلے سیشن میں شرکت نہیں کی تھی اور پہلے ہی عدم شرکت سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔تاہم جسٹس عمر عطا بندیال دوسرے سیشن میں موجود تھے جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے جج کے کے آغا کے خلاف ایک مختلف ریفرنس دائر کیا گیا، اسی دوران جسٹس...
یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 19 جون 2020 کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے اپنے حکم میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے آف شور اثاثوں کا معاملہ وفاقی ریونیو بورڈ کو بھیجنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ ایس جے سی نے سپریم کورٹ کے اس مختصر حکم کے بعد مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں اس کے بعد کی تمام کارروائی، اقدامات، آرڈرز معلومات، 19 جون 2020 کو جاری ہونے والی ہدایات، فیصلے اور اس کی تفصیلی وجوہات کالعدم قرار دے دی گئی تھی۔تازہ ترین حکم کے نتیجے میں 19 جون کے مختصر آرڈر میں 4 سے 11 کے پیراگراف اور اس کے بعد 23 اکتوبر 2020 کے تفصیلی فیصلے کو واپس لیا گیا۔اس آرڈر میں یہ بھی واضح کردیا گیا تھا کہ ایس جے سی سمیت کوئی بھی فورم کسی بھی رپورٹ پر غور و فکر نہیں کرے...
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی جسٹس فائز کا معاملہ نمٹا دیاسپریم کورٹ آف پاکستان کے دس رکنی لارجر بینچ کے اکثریتی فیصلے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے معاملہ نمٹا دیا ہے ۔
Read more »
پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے 'سعودی-پاکستانی سپریم کوآرڈینیشن کونسل' کا قیام - BBC News اردوپاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور فوج کے سربراہ کا بیک وقت سعودی عرب کا دورہ کرنا خطے میں بدلتی ہوئی حالت میں زیادہ اہمیت کا حامل بن گیا ہے لیکن ماہرین کا خـیال ہے کہ سٹریٹیجک معاملات میں دونوں کی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آئے گی البتہ دونوں اب اپنے تعلقات کو 'ری سیٹ' (دوبارہ سے ترتیب) دینے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔
Read more »
مریم نواز کا قاضی فائز عیسیٰ معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ(24نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے مقدمات درج کرنے کے احکامات آتے ہیں۔ اس سے پہلے وزیر اعظم ہاؤس سے کبھی جرائم کا
Read more »
سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کے 53 ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم(24نیوز)سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دے دیا. ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو پندرہ دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت۔
Read more »
سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکماسلام آباد : سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاکو پندرہ دن میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کردی۔
Read more »