(24نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے مقدمات درج کرنے کے احکامات آتے ہیں۔ اس سے پہلے وزیر اعظم ہاؤس سے کبھی جرائم کا
ارتکاب نہیں ہوا ۔پہلے شوکت عزیز کی گواہی آن ریکارڈ ہے،اب بشیر میمن بھی آ گئے ۔ بولیں بشیر میمن ایک ادارے کے سربراہ رہے ، جو کہہ رہے یقیناً ہیں ذمہ داری سے کہہ رہے ہونگے ہیں ۔ لیگی رہنما نے جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ بھی کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اگر استعفوں میں شامل ہو جاتی تو حکومت آج ختم ہوگئی ہوتی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا آپسی تعلقات کا کوئی مسئلہ نہیں،مسلم لیگ ن 22 کروڑ عوام کے مقدمے پر سمجھوتہ نہیں کرسکتی، جان مشکل میں ڈال کر ہم آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں، حکومت اب سیاسی شہید نہیں بن سکتی۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بشیر میمن کی گواہی کل آئی، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں سنا، مافیاز کے گینگز نے کبھی ایسی حرکتیں نہیں کیں جو وزیراعظم ہاؤس سے کی جا رہی ہیں، گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے ؟ اداروں کے سربراہ کو بلا کر کہا جاتا ہے کہ مقدمات بنائیں، لوگوں کو اب سمجھ آگئی ہے کہ سسیلین مافیاز کیا ہوتے ہیں۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، دنیا میں آپ کی فلائٹس، پاسپورٹ پر پابندی لگ رہی ہے، پاکستان کے شہر کوڑے کا ڈھیر بن رہے ہیں، جب حکومت ختم ہوگی تو آپ کا حال کیا ہوگا، اللہ کا نظام ہے، آنکھیں، ہاتھ گواہی دیتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مافیاز کے گینگز نے کبھی ایسی حرکتیں نہیں کیں جو وزیراعظم ہاؤس سے کی جا رہی ہیں، اداروں کے سربراہوں کو کہا جا رہا ہے راناثنااللہ کیخلاف مقدمہ درج کرو، بشیر میمن کے انکشافات تو آج سامنے آئے اور بھی بہت سی گواہیاں آئیں گی، ارشد ملک کی ویڈیو جب میرے پاس آئی تو قوم کے سامنے رکھی، سیاسی انجینئرنگ کیلئے ادارے استعمال کیے جا رہے ہیں، عمران خان ووٹ چوری کر کے آئے اور ہم پر مسلط ہوئے، ان کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا...
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
مریم نواز کا این اے 249 میں شکست پر دھاندلی کا الزام نتیجہ روکنے کا مطالبہمریم نواز کا این اے 249 میں شکست پر دھاندلی کا الزام، نتیجہ روکنے کا مطالبہ Karachi MaryamNSharif pmln_org Demands ECP Withhold Results Most Disputed Controversial NA249 Byelection MediaCellPPP SindhCMHouse Sindh
Read more »
حکومت نواز شریف، مریم نواز کی جاسوسی کرتی رہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزاماپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نےالزام لگایا ہے کہ سلطنت عمرانیہ کا چاپلوس ٹولہ پہلے بھی نواز شریف اور مریم نواز کی جاسوسی کرتا رہا ہے۔
Read more »
نواز شریف کو گرانے والے خود گر رہے ہیں، مریم نواز - ایکسپریس اردوعمران خان کسی اور کو نہیں خود کو این آر او دے رہے ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)
Read more »
ڈسکہ کی طرح کشمیر میں بھی ووٹ پر پہرہ دینگے۔۔مریم نواز کا اعلانمنگل کو مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی بورڈ کااجلاس کشمیر اسلام آباد میں ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ آزاد جموں کشمیر میں انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے
Read more »
مریم نواز کا وزیراعظم اور جہانگیر ترین گروپ کی ملاقات پر ردعملسابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جہانگیر ترین گروپ سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات پر ردعمل دے دیا۔
Read more »