کورونا لاک ڈاؤن : اندرون ملک پروازوں کی بندش کی مدت میں توسیع مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کردی، خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن میں اندرون و بیرون ملک پروازیں بھی بندش کا شکار ہیں، اس سلسلے میں مرحلہ وار توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کردی، سی اے اے نے بین الاقوامی فضائی آپریشن میں 15 مئی جب کہ اندرون ملک آپریشن میں 13 مئی تک توسیع کا نوٹم جاری کیا تھا تاہم اب علاقائی پروازوں کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اندرون ملک فضائی آپریشن کی بندش میں مزید 16 روز کی توسیع کی گئی ہے جب کہ خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنا حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین سروس اور فضائی آپریشن بند رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
وزیراعظم کی ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت - ایکسپریس اردوٹائیگر فورس کو ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک متحرک کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
Read more »
نیب کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں بلال شیخ کی بریت کی مخالفتنیب کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں بلال شیخ کی بریت کی مخالفت پڑھیےsohailrashid8 کی رپورٹ SamaaTV
Read more »
’اقلیتی کمیشن میں شامل ہونے کی درخواست کی نہ حکومت کی جانب سے رابطہ کیا گیا‘پاکستان میں جماعت احمدیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی کوئی ایسی درخواست نہیں کی کہ انھیں اقلیتی کمیشن میں شامل کیا جائے اور یہ کہ اس بحث سے متعلق حکومتی عہدیداروں کے بیانات سے انھیں مزید امتیازی سلوک اور نفرت کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
Read more »
سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک پروازوں کی بندش میں توسیع کردیکراچی : سول ایوی ایشن کی جانب سے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر علاقائی پروازوں کی بندش میں مزید 16 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
Read more »
مشکل کی گھڑی میں وزیراعظم لاپتہ، ملک کون چلا رہا ہے: شیری رحمان
Read more »
میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں مظاہرےمظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو رہا کرکے جھوٹا مقدمہ ختم نہ کیا گیا تو عیدالفطر کے بعد احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
Read more »