سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک پروازوں کی بندش میں توسیع کردی ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی مہلک ترین اور جان لیوا وبا پر قابو پانے کےلیے علاقائی اور بیرون ملک پروازوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم پی آئی اے حکام کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو ریسکیو کرنے کےلیے خصوصی پروازیں چلائی جاری ہیں۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے علاقائی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ڈومیسٹک پروازوں کی بندش میں مزید 16 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ سی اے اے کے ڈائریکٹر ائر ٹرانسپورٹ نے پروازوں کی مزید بندش کا باضابطہ نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق ڈومیسٹک پروازیں 29 مئی رات 11 بجکر 59 منٹ تک بند رہیں گی۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ 13 مئی تک ڈومیسٹک پروازوں پر پہلے ہی پابندی عائد تھی جس میں مزید 16 دن کی توسیع کی گئی ہے، تاہم خصوصی، چارٹرڈ اور کارگو پروازیں مخصوص اجازت نامہ کے ساتھ آپریٹ کی جائیں گی۔۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
’اقلیتی کمیشن میں شامل ہونے کی درخواست کی نہ حکومت کی جانب سے رابطہ کیا گیا‘پاکستان میں جماعت احمدیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی کوئی ایسی درخواست نہیں کی کہ انھیں اقلیتی کمیشن میں شامل کیا جائے اور یہ کہ اس بحث سے متعلق حکومتی عہدیداروں کے بیانات سے انھیں مزید امتیازی سلوک اور نفرت کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
Read more »
ویاگرا کی کہانی میں کورونا کی دوا کے لیے کیا سبق ہےمردوں میں جنسی کمزوری دور کرنے والی اس دوا کو ایک طرح کا انقلاب قرار دیا گیا تھا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسے بنانے والی کمپنی نے درحقیقت اسے دل میں خون کے بہاؤ کو سہل کرنے کے لیے تیار کیا تھا؟
Read more »
وزیراعلیٰ سندھ کی کل سے کاروبار کھولنے کی اجازتتاجروں سے مذاکرات کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ وفاقی حکومت رات کو کاروبار کھولنا چاہتی تھی، جس پر ہم نے اعتراض کیا۔
Read more »