کرونا وائرس کو غیر مؤثر کرنے والی 19 طاقت ور اینٹی باڈیز دریافت ہو گئیں ARYNewsUrdu
برطانوی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک مطالعاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائنس دانوں نے 19 ایسی قوی اینٹی باڈیز کو پایا ہے جو نئے کرونا وائرس کو “غیر مؤثر” بنا دیتی ہیں، ان میں 9 اینٹی باڈیز وہ ہیں جو زبردست طاقت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
پہلے سے نشان زد اینٹی باڈیز کے مقابلے میں نئی دریافت شدہ اینٹی باڈیز میں سے چند کرونا وائرس کے اسپائک کے مختلف حصوں کو ٹارگٹ بنا سکتی ہیں، اسپائک وہ کانٹے نما ہیں جو کرونا وائرس کی سطح پر نکلے ہوتے ہیں اور خلیات کو متاثر کرتے ہیں۔ کولمبیا یونی ورسٹی میں آرون ڈائمنڈ ایڈز ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ ہو کا کہنا تھا کہ اسپائک کے مختلف حصوں کی طرف بھیجی گئی اینٹی باڈیز کو تلاش کرنے سے اینٹی باڈیز کا ایسا آمیزہ تیار کیا جا سکتا ہے جو بہتر طور سے وائرس سے جا کر چمٹ سکے گا اور اس طرح وائرس کی مزاحمت ناکام ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ نئے معلوم ہونے والی اینٹی باڈیز امیون سسٹم کے ذریعے آسانی سے پیدا کی جا سکتی ہیں، اور انھیں انفیکشن ہونے سے بچانے اور ہونے کے بعد علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر ڈیوڈ ہو کا کہنا تھا کہ اینٹی باڈی کاکٹیل انفیکشن کی ابتدا میں مریضوں کو دیا جا سکے گا، بالخصوص اگر مریضوں کی عمر زیادہ ہو یا انھیں شدید بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ ہو، جیسا کہ مثال کے طور پر نرسنگ ہوم کے رہائشی۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کرونا وائرس : قطر میں پھنسے 73 اماراتی شہریوں اور مکینوں کی کویت کے راستے وطن واپسیقطر میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے پھنسے ہوئے 73 شہری اور مکین کویت کے راستے جمعرات کو وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔کرونا وائرس کی وَبا
Read more »
کرونا وائرس : قطر میں پھنسے 73 اماراتی شہریوں اور مکینوں کی کویت کے راستے وطن واپسیکرونا وائرس : قطر میں پھنسے 73 اماراتی شہریوں اور مکینوں کی کویت کے راستے وطن واپسی Read News CoronaVirus Qatar Emirates Citizens Kuwait
Read more »
پنجاب میں کرونا وائرس کے 294 نئے کیسز، مجموعی تعداد 91 ہزار سے بڑھ گئیصوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 294 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 91,423 ہو گئی ہے۔
Read more »
پیرس کے سیوریج پانی میں کرونا وائرس دوبارہ آ گیافرانس کے شہر پیرس کے سیوریج کے پانی سے لیے گئے سیمپلز میں ایک بار پھر کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
Read more »
پیرس کے سیوریج پانی میں کرونا وائرس دوبارہ آ گیافرانس کے شہر پیرس کے سیوریج کے پانی سے لیے گئے سیمپلز میں ایک بار پھر کرونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جون کے اختتام کے
Read more »
سعودی عرب کرونا وائرس سے نمٹنے والا کامیاب ترین ملک بن گیااقوام متحدہ کے ماتحت انٹرنیشنل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے والا کامیاب ترین ملک بن چکا ہے۔
Read more »