چینی کی وافر دستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم ARYNewsUrdu
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی کی وافر دستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنانے پر بھرپور توجہ دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گندم،چینی کی صورت حال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں ملک میں گندم اور چینی کی دستیابی،قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آٹاعوا م الناس کی بنیادی ضرورت ہے،دستیابی اور مناسب قیمت پر میسر آنے کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کے ساتھ سرکاری طور پر بھی گندم کی درآمد کے عمل کو تیز کیا جائے۔انہوں نے چیف سیکرٹریز کو گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گندم، آٹا نرخ ملک میں یکساں سطح پر لانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی کی وافر دستیابی اورمناسب قیمت کو یقینی بنانے پر بھرپور توجہ دی جائے۔
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ کے عمل کا آغاز بروقت کیا جائے،کرشنگ کے عمل کے آغاز میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
سعودی عرب: چینی سفیر کی تاریخی مقامات کی سیرسعودی عرب: چینی سفیر کی تاریخی مقامات کی سیر ARYNewsUrdu
Read more »
نیب قوانین میں تبدیلی کی سفارش، چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویزنیب قوانین میں تبدیلی کی سفارش، چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز ARYNewsUrdu
Read more »
وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی ترقی وخوشحالی کی جدوجہد جاری رہےگی.وزیراطلاعاتوزیراعظم کی قیادت میں ملک کی ترقی وخوشحالی کی جدوجہد جاری رہےگی.وزیراطلاعات PMImranKhan ImranKhanPTI shiblifaraz Leadership Progress Development pid_gov MoIB_Official
Read more »
پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم کی پاکستان کومعاونت کی پیشکشپائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم کی پاکستان کومعاونت کی پیشکش SamaaTV
Read more »
بھارتی ہیکرز کی پاکستان کی حساس سرکاری معلومات تک رسائی کی کوششاسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارتی گروپ اے پی ٹی کے خلاف ایک اور ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ہیکرز واٹس ایپ کے ذریعے معلومات چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Read more »