کورونا وائرس نے ’بظاہر‘ پاکستان میں وبا کی صورت اختیار نہیں کی، سپریم کورٹ کا شاپنگ مالز کھولنے کا حکم
عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا کہ دکانداروں کو نہ تو ڈرانا ہے اور نہ ہی ان سے رشوت لینی ہے۔
سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مارکیٹیں کھولنے سے متلعق صوبائی حکومت محکمہ صحت سے مشاورت کرے گی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ محکمہ صحت مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے کوئی غیر ضروری رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گا۔ سماعت کے دوران قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے یعنی این ڈی ایم اے کے ممبر نے چیف جسٹس کے استفسار پر عدالت کو بتایا کہ اُنھیں حکومت کی طرف سے 25 ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ صوبوں کو بھی اربوں روے دیے گئے ہیں اور احساس پروگرام اس سے الگ ہے۔
چیف جسٹس نے این ڈی ایم اے کے ممبر سے استفسار کیا کہ کورونا کے ایک مریض پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کا کیا جواز ہے جس پر این ڈی ایم اے کے ممبر کا کہنا تھا کہ یہ رقم میڈیکل آلات، کٹس اور قرنطینہ مراکز پر خرچ ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کورونا پاکستان میں اس لیے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
’ارطغرل نے عمران خان اور مریم نواز کو ایک صفحے پر لانے میں مدد کی‘پاکستان میں سینیما گھر بند ہیں، تفریحی مقامات ویران پڑے ہیں مگر ارطغرل غازی ڈرامے کے یوٹیوب چینل پر ایک نظر ڈالنے سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانیوں کو شاید ان مشکل حالات میں اپنی بوریت مٹانے کا ساتھی مل گیا ہے۔
Read more »
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروس کی اجازت دیدیان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس کے دوران کیا، اجلاس میں کورونا وباء
Read more »
کرونا از خود نوٹس: ’خیبرپختونخواہ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے ڈاکٹرز سے ہاتھا پائی کی‘کرونا از خود نوٹس: ’خیبرپختونخواہ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے ڈاکٹرز سے ہاتھا پائی کی‘ ARYNewsUrdu
Read more »
بابراعظم اور کوہلی کا موازنہ غیرمنصفانہ اور قبل ازوقت ہے، یونس خان - ایکسپریس اردوبابراعظم اور کوہلی کا موازنہ غیرمنصفانہ اور قبل ازوقت ہے، یونس خان -
Read more »