پاکستان میں کورونا سے مزید 60 اموات، مجموعی تعداد 1500 سے تجاوز، کیسز72 ہزار تک جا پہنچے مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ملک بھرمیں کورونا بے قابو ہونے لگا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال سے متعلق نئے اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 60افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1543 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں24گھنٹے کے دوران 2964نئے کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد کوروناکے مجموعی کیسزکی تعداد72ہزار460 تک جا پہنچی جبکہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 26ہزار83 ہوگئی۔ اعداو شمار کے مطابق سندھ میں کوروناسےمتاثرہ لوگوں کی تعداد 28 ہزار 245 ، پنجاب میں 26 ہزار 240، خیبرپختون خوا میں 10 ہزار 27، بلوچستان میں 4,393، اسلام آباد میں 2,589، گلگت بلتستان میں 711 اور آزاد کشمیر میں 255 ہے۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 497 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 481، خیبر پختونخوا میں 473، اسلام آباد میں 28، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ 61 ہزار 136 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چین سے بڑھ گئینئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چین سے بڑھ گئی ، انڈیامیں ہلاکتیں4 ہزار 980 ہوگئی ہیں،یہ تعداد چین سے زیادہ ہے جہاں
Read more »
ملک میں کورونا کی تباہ کاریوں میں تیزی، ایک روز میں ریکارڈ 88 ہلاکتیں - ایکسپریس اردو24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3039 نئے کیسز سامنے آگئے
Read more »
کورونا وائرس: صوبہ پنجاب میں 1100 سے زائد نئے مریض، پاکستان میں متاثرین 72 ہزار زیادہ، منیلا میں ’دنیا کا سب سے طویل لاک ڈاؤن‘ بھی ختم - BBC Urduدنیا میں اس وقت 60 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ تین لاکھ 72 ہزار افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں متاثرین کی کُل تعداد 72 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ملک میں اموات کی کُل تعداد 1542 ہے۔ منیلا میں چین کے شہر ووہان سے بھی طویل 76 دن کا لاک ڈاؤن ختم ہو گیا ہے۔۔
Read more »
کورونا وائرس: پاکستان میں کیسز 70 ہزار سے زائد، اموات تقریباً 1500 ہوگئیں - Pakistan - Dawn News
Read more »
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں88 اموات، مجموعی تعداد1483ہوگئیپاکستان میں کورونا سے ایک دن میں88 اموات، مجموعی تعداد1483ہوگئی Pakistan Reports Deaths Coronavirus Cases COVID19Pandemic Covid_19 COVID2019 CoronaInPakistan CoronavirusPandemic pid_gov STAYHOME PakistanFightsCorona
Read more »