وزیر خارجہ کا سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم

United States News News

وزیر خارجہ کا سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 83%

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کورونا کی وبائی صورتحال سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے اپنی اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان کی سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے سبب کورونا پھیلاؤ اور شرح اموات میں کمی ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی دفاعی تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھیں یقین دیالا کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین رواں سال حج کی محدود ادائیگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ محدود پیمانے پر حج کی ادائیگی کا فیصلہ عالمی وبائی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ دوران گفتگو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ کورونا وبائی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور دو طرفہ امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

چین کی ووہان لیب کا پاکستان میں 'خفیہ آپریشن' پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل بھی آگیاچین کی ووہان لیب کا پاکستان میں 'خفیہ آپریشن' پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل بھی آگیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کی ووہان لیب کے پاکستان میں 'خفیہ آپریشن' کے حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل بھی آگیا۔ آسٹریلوی ی
Read more »

سعودی حکومت کا اردو میں خطبۂ حج نشر کرنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردوسعودی حکومت کا اردو میں خطبۂ حج نشر کرنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردورواں برس پانچ کے بجائے دس زبانوں میں خطبۂ حج نشر کیا جائے گا، شیخ عبدالرحمن السدیس
Read more »

نیب کا وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ - Pakistan - Aaj.tvنیب کا وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ - Pakistan - Aaj.tv
Read more »

بھارتی وزیر کا پاپڑ سے کرونا وائرس کے علاج کا دعویٰ: اڑا سوشل میڈیا پر مذاقبھارتی وزیر کا پاپڑ سے کرونا وائرس کے علاج کا دعویٰ: اڑا سوشل میڈیا پر مذاقحال ہی میں ایک بھارتی وزیر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وزیر موصوف پاپڑ کے ذریعے کرونا وائرس بھگانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
Read more »

شاہ سلمان کی علالت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی ولی عہد کو فونشاہ سلمان کی علالت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی ولی عہد کو فونشاہ سلمان کی علالت، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی ولی عہد کو فون Pakistan QamarJavedBajwa SaudiArabia KingSalman Health CrownPrince TelephonicContact pid_gov MoIB_Official OfficialDGISPR KSAMOFA KingSalman
Read more »



Render Time: 2025-02-26 08:50:35