سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا ARYNewsUrdu
یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، سعودی عرب کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کی موت وہاں پر موجود افراد کے ساتھ لڑائی کا نتیجہ تھی تاہم ترک حکام اسے ایک سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیا تھا۔
ترک حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں ہی قتل کرکے ان کی لاش کے ٹکڑے کردئیے گئے ہیں جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی سعودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے قتل کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی تھی۔ بعد ازاں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا سعودی ولی عہدسے تفتیش ہونی چاہیے، شواہد موجود ہیں سعودی حکام قتل میں ملوث ہیں، ثبوتوں پر مزید غیرجانبدارتحقیقات ہونی چاہییں۔
تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا سعودی صحافی کا قتل بین الاقوامی جرم ہے، قتل ماورائے عدالت ہے ذمے دارسعودی عرب ہے، سفارتی مراعات کاغلط استعمال کیاگیا، سعودی عرب کو ترکی سے معافی مانگنی چاہیئے۔واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سخت ناقد تھے اور اپنے کالمز میں ان پر یمن جنگ کے حوالے سے سخت تنقید کرتے تھے، خاشقجی کو سعودی ولی عہد کے کہنے پر بھی قتل کرنے کا الزام ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا - World - Dawn News
Read more »
جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیاترکی میں قتل ہوئے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کر دیا۔
Read more »
سعودی صحافی جمال خاشقجی کےاہلِ خانہ نےانکےقاتلوں کومعاف کردیاسعودی صحافی جمال أحمد خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی کا کہنا ہے کہ ان کے اہل خانہ نے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا ہے۔ SamaaTV
Read more »
سعودی عرب: کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے اسمارٹ کڑاسعودی عرب میں گھر میں قرنطینہ کرنے والے افراد کے لیے اسمارٹ کڑا متعارف کروایا جارہا ہے، ایک موبائل ایپ سے منسلک اس کڑے میں متعدد خصوصیات ہوں گی۔
Read more »
سعودی عرب میں پھنسے 750 پاکستانیوں کو واپس لانے کے انتظامات مکمل - ایکسپریس اردوسعودی ائیرلائن کی تین مختلف پروازوں کے زریعے مسافروں کو وطن واپس پہنچایا جائے گا
Read more »