سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق پی سی بی کے ساتھ منسلک ہو گئے

United States News News

سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق پی سی بی کے ساتھ منسلک ہو گئے
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 63%

سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق پی سی بی کے ساتھ منسلک ہو گئے ARYNewsUrdu

اے آر وائی نیوز کے مطابق بولنگ میں دوسرا تکنیک کا اضافہ کرنے والے پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق پی سی بی کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں، پی سی بی ذرایع کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ کے سربراہ ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ثقلین مشتاق کی تقرری کی منظوری دے دی ہے، تقرری کا باضابطہ اعلان آیندہ ایک 2 روز میں کیا جائے گا، پی سی بی نے ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ کا عہدہ پہلی بار متعارف کرایا ہے۔ ثقلین مشتاق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کام کر چکے ہیں، انگلینڈ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کے وقت ثقلین مشتاق اسپن بولنگ کنسلٹنٹ تھے۔یاد رہے گزشتہ ماہ کرکٹ کی تاریخ میں بہترین اسپن بولرز میں سے ایک ثقلین مشتاق کے بھارتی کرکٹر کپل دیو کے حوالے سے ایک بیان نے میڈیا میں گونج پیدا کر دی تھی، کپل دیو نے لاک ڈاؤن کے متاثرین کی مدد کے لیے سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کی پاک بھارت فنڈ ریزنگ سیریز کی تجویز کو مسترد کیا...

ثقلین مشتاق نے اس پر پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ جنگ نہیں ایک کھیل ہے، اسپورٹس مین کیوں کہا جاتا ہے؟ انھیں ہیروز کیوں کہا جاتا ہے؟ کیوں کہ ان کا کام صرف اچھائی کرنا ہوتا ہے، اس لیے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے۔ آف اسپنر کا کہنا تھا کہ بڑے منظرنامے پر دیکھا جائے تو کھیل کو دونوں طرف سے فروغ دینا چاہیے کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ کھیلنے سے تعلقات میں بہتری کا امکان ہے۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

arynewsud /  🏆 5. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کرونا ٹیسٹ مثبتپاکستانی ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کرونا ٹیسٹ مثبتپاکستانی ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کرونا ٹیسٹ مثبت SamaaTV
Read more »

امیر مقام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس ہوا، شہبازشریفامیر مقام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس ہوا، شہبازشریفامیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، اللّٰہ تعالیٰ امیر مقام کو صحت کاملہ عطا فرمائے، شہباز شریف
Read more »

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا | Abb Takk Newsچیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا | Abb Takk News
Read more »

ساؤتھ ایشین گیمز؛ تین پاکستانی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے - ایکسپریس اردوساؤتھ ایشین گیمز؛ تین پاکستانی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے - ایکسپریس اردوان اتھلیٹس میں دو نے سونے اور ایک نے برانز میڈل جیتا تھا۔
Read more »



Render Time: 2025-03-07 11:00:00