لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر اور قانون دان تفضل حیدر رضوی نے کہا ہے کہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے میرے بارے میں مبینہ طور پر نامناسب الفاظ استعمال کیے اور اسی طرح کے ریمارکس سوشل میڈیا پر بھی دیے تھے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کے ردعمل میں تفضل حیدر رضوی نے شعیب کو قانونی نوٹس بھیجا ہے اور ان کے خلاف سائبر کرائم قانون کے تحت درخواست بھی دائر کر دی ہے۔
تفضل حیدر رضوی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ شعیب اختر 15 روز میں اپنا بیان واپس لیں، ان سے غیر مشروط معافی مانگیں اور دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔ ان کے مطابق وہ یہ رقم لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے میڈیکل سینٹر کو عطیہ کر دیں گے۔ تفضل حیدر رضوی کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے نہ صرف دو مختلف ٹی وی پروگراموں میں ان کے خلاف نامناسب گفتگو کی ہے بلکہ یہی بات اپنے یوٹیوب چینل پر بھی دوہرائی اور یہ تمام مواد فیس بک پراپنے صفحے پر بھی اپ لوڈ کیا۔
دریں اثناء تفضل رضوی نے شعیب اختر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی تفضل رضوی نے درخواست ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ کو جمع کرواتے ہوئے کہا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات لگائے۔ فوری مقدمہ درج کیاجائے ۔ اُدھر پاکستان بار کونسل نے بھی شعیب اختر کے بیان پر شدید ردعمل دیا ہے، وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے اعلامیہ جاری کرے ہوئے کہا کہ پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر تفضل رضوی بار کے رکن ہیں، شعیب اختر کو ایسا بیان نہیں دیا چاہیے تھا، بار کونسل اپنے مضحکہ خیز بیانات کی اجازت نہیں دے گی، شعیب اختر محتاط رہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
شعیب اختر عمر اکمل کی حمایت میں سامنے آگئے، تفضل رضوی پر برس پڑےتفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں، شعیب اختر
Read more »
عمر اکمل کو زیادہ سزا کیوں ہوئی؟ تفضل رضوی نے بتادیاعمر اکمل کو زیادہ سزا کیوں ہوئی؟ تفضل رضوی نے بتادیا ARYNewsUrdu UmarAkmal
Read more »
’میں نے تو انھیں ہر حکومت کے ساتھ ہی دیکھا ہے‘’احساس ٹرانسمیشن‘ کے دوران میڈیا کے حوالے سے اپنے بیانات پر مولانا طارق جمیل کی معافی کے بعد ان کے حامیوں نے یہ اعتراض اٹھایا ہے کہ انھیں معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں جبکہ ان کے ناقدین کے مطابق ان کی معافی کے بعد معاملہ ختم ہو جانا چاہیے تھا۔
Read more »
کورونا وائرس کے بعد ایک اور تباہی آرہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے خبردار کردیاکراچی:سندھ حکومت نے وفاق سے ٹڈی دل کےخاتمےکیلیے 6 ایئرکرافٹ مہیا کرنے کی درخواست کردی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوروناوائرس کے بعد ٹڈی دل کی تباہی آرہی ہے،
Read more »
برطانوی وزیراعظم نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد حکومتی امور سنبھال لیےلندن(ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد دوبارہ سے کارہائے مملکت چلانے شروع کردیے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا
Read more »