بیروت میں دو خوفناک دھماکوں میں 78 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد زخمی

United States News News

بیروت میں دو خوفناک دھماکوں میں 78 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد زخمی
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

بیروت میں دو خوفناک دھماکوں میں 78 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد زخمی مکمل تفصیل جانیے:

بیروت: بیروت میں دو خوفناک دھماکوں میں 78 افراد جاں بحق اور چار ہزار سے زائد زخمی ہیں، حکام نے کہا ہے دھماکہ گودام میں رکھے بارودی مواد سے ہوا، دھماکے کی شدت سمندر پار قبرص میں بھی محسوس کی گئی۔ عالمی رہنماؤں نے دھماکوں سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔امریکی صدر نے بیروت دھماکوں کو حملہ قرار دیتے ہوئے معاونت کی پیش کش کی ہے۔

لبنانی دارالحکومت بیروت دھماکوں سے لرز اٹھا، دو دھماکوں میں 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے۔ حکام نے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔ دھماکے بندرگاہ والے علاقے میں ہوئے، لبنانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ویئر ہاؤس میں 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ موجود تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ مواد چھ سال سے یہاں پڑاہوا تھا۔ دھماکے سے 10 کلومیٹر دور تک عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ بندرگاہ پر کھڑے جہاز اور کشتیاں تباہ ہو گئیں جبکہ سڑکوں پر چلتی گاڑیاں الٹ گئیں۔ لبنان کے صدارتی محل کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی شدت سمندر پار قبرص میں بھی محسوس کی گئی۔ گورنر بیروت کا کہنا ہے کہ دھماکا ہیروشیما جیسا سانحہ ہے، لبنانی صدر کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔ وزیراعظم نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ حکومت نے فوری طور پر 66 ملین ڈالر کا ابتدائی ایمرجنسی فنڈ قائم کر دیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دھماکوں کی نوعیت سے ایسا لگتا ہے کہ یہ بم حملہ تھا، میں نے کئی جرنیلوں سے بات کی ہے وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ دھماکوں سے زیادہ حملہ لگتا ہے۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

roznamadunya /  🏆 14. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دو دھماکے، 10 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمیلبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دو دھماکے، 10 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمیبیروت: (ویب ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو خوفناک دھماکے ہوئے ہیں جس کے باعث دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔
Read more »

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دو دھماکے، 10 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمیلبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دو دھماکے، 10 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمیبیروت: (ویب ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو خوفناک دھماکے ہوئے ہیں جس کے باعث دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔
Read more »

لبنانی دارالحکومت بیروت میں خوفناک دو دھماکے، متعدد افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمیلبنانی دارالحکومت بیروت میں خوفناک دو دھماکے، متعدد افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمیبیروت میں ہونے والے دھماکوں کی آواز سائپرس تک سنی گئی۔ DunyaNews Beirut BeirutBlast Lebanonexplosion DunyaUpdates Lebanon سٹوری پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں:
Read more »

بیروت میں خوفناک دھماکا، سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعاتبیروت میں خوفناک دھماکا، سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعاتبیروت: (ویب ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکا ہوا ہے جس کے باعث سینکڑوں افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔
Read more »

بیروت میں دھماکے سے ہونے والی تباہی، تصاویر میں - BBC News اردوبیروت میں دھماکے سے ہونے والی تباہی، تصاویر میں - BBC News اردولبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان کے علاوہ عمارتیں اور املاک بھی تباہ ہوئیں۔
Read more »



Render Time: 2025-02-25 05:37:09