ایم کیو ایم کا وزیر اعظم کے عشائیے میں شرکت کا فیصلہ ARYNewsUrdu
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں اراکین قومی اسمبلی کا وفد وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیے میں شریک ہوگا۔
ذرایع کا کہنا ہے کہ عشائیے میں اتحادیوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور اتحادیوں کی شکایات و مطالبات پر بھی گفتگو ہوگی، ایم کیو ایم وزیر اعظم سے ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا معاملہ بھی سامنے رکھے گی، جب کہ بجٹ کو منظور کرانے کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئیں گے۔ دریں اثنا، آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے وزیر تعلیم سعید غنی نے ایم کیو ایم کے حوالے سے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایم کیو ایم نے صرف ایک بیان دیا، اگر ایم کیو ایم کو اعتراض ہے تو اسے وفاقی حکومت سے علیحدہ ہو جانا چاہیے، ایم کیو ایم وفاق کا حصہ ہے وہ ان کے فیصلوں سے خود کو لاتعلق نہیں کر سکتی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج بجٹ منظوری سمیت ملکی معاملات پر مشاورت کے لیے حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشائیے پر بھی بلایا ہے، عشائیے کا اہتمام وزیر اعظم ہاؤس میں کیا...
یہ عشائیہ وزیر اعظم اور اتحادیوں کے درمیان خوش گوار ماحول میں ملاقات کا اہم موقع ہوگا، اور وزیراعظم کے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ عشائیے کے لیے روایتی طریقہ کار نہیں اپنایا جائے گا، ماضی میں کیے گئے روایتی عشائیوں جیسا پُر تکلف اہتمام نہیں ہوگا، وَن ڈِش پالیسی پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ کفایت شعاری مہم پر بھی مکمل عمل درآمد کیا...
ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے مطالبات کی عدم منظوری اور حکومت سے علیحدگی کے باعث عشائیے میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ حکومت کے اہم اتحادی اور کرونا وائرس انفیکشن سے حال ہی میں صحت یاب ہونے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد آرام کی غرض سے عشائیے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کیخلاف کراچی بھر میں احتجاج کا اعلاناے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی پی حکومت کے خلاف پورے کراچی میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
Read more »
ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلانایم کیو ایم پاکستان کا سندھ حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان MQM Sindhgovernment MediaCellPPP
Read more »
وزیر اعظم بتائیں کیا ہمارا ووٹ دینے کا فیصلہ ٹھیک تھا؟ فہد مصطفی کا سوالوزیر اعظم بتائیں کیا ہمارا ووٹ دینے کا فیصلہ ٹھیک تھا؟ فہد مصطفی کا سوال تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
ایم کیوایم پاکستان کا دھرنے کا دائرہ بڑھانے کا اعلانایم کیوایم پاکستان نے سندھ اسمبلی کے باہر دیئے جانے والے دھرنے کا دائرہ بڑھانے کا اعلان کر دیا تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
ایم کیو ایم پاکستان کا پیپلزپارٹی کو آخری الٹی میٹمایم کیو ایم پاکستان کا پیپلزپارٹی کو الٹی میٹم ARYNewsUrdu
Read more »