Coronavirus IT
اسلام آباد: پنجاب میں انفارمین ٹیکنالوجی کی مدد سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی کامیاب آزمائش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی کامیاب آزمائشکی گئی جس کے تحت کلوزسرکٹ ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈاکٹر مریض کے پاس آئے بغیر اسکا جائزہ اور بات چیت بھی کر سکے گا۔ آزمائش کی کامیابی کے بعد راولپنڈی میں ڈبل روڈ پر قائم اسپورٹس کمپلیکس میں 140 بیڈ کا پہلا محفوظ ترین اسپتال بنایا گیا ہے جہاں ہر بیڈ سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعہ ڈاکٹرز کے ساتھ منسلک ہے جس کی مدد سے ڈاکٹر مریض کے پاس آئے بغیر اسکا جائزہ اور بات چیت بھی کر سکے گا، انفارمیش ٹیکنالوجی کے مکمل نظام سے ڈاکٹرز کے تحفظ کو بھی یقینی بنادیا گیا ہے۔
وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی ڈاکٹر خالد رندھاوا کے ہمراہ کورونا فیلڈ اسپتال کا دورہ کیا۔ پروفیسر عمر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور نرسسز کو جدید ٹریٹمنٹ طریقہ کار سے بہت سہولت مل سکے گی جبکہ آئی ٹی بیسڈ کورونا ٹریٹمنٹ کا دائرہ دیگر اسپتالوں تک بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
وزیراعظم کی اشیائے خورد و نوش کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت -اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خورد و نوش کی برآمد پر پابندی عائد کرنےکی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جس کااعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش کی برآمد پرپابندی عائدکرنےکی ہدایت …
Read more »
زاہد احمد کی ناک کی سرجری کے پیچھے کی کہانی کیا؟پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی ناک کی سرجری کے پیچھے کی کہانی بیان کردی۔
Read more »
افطار کے لیے ٹورانٹو کی مساجد میں مغرب کی اذان کی اجازتایسا کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ مساجد کے باہر لاؤڈ سپیکر پر اذان کی آواز سنائی دی گئی اور لوگوں نے اپنے گھروں میں اذان کی آواز براہ راست سنتے ہوئے افطاری کی۔
Read more »
اوگرا کی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 44 روپے تک کمی کی سفارش - ایکسپریس اردوکورونا وائرس کے باعث گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی
Read more »
برطانیہ: کرونا طرز کی پراسرار بیماری سے بچوں کی اموات، حکومت کی تصدیقبرطانیہ: کورونا طرز کی پراسرار بیماری سے بچوں کی موت، حکومت کی تصدیق ARYNewsUrdu COVID19
Read more »