5 اگست کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں چیئرمین سینیٹ کا بڑا فیصلہ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق 5 اگست کو کشمیروں سے اظہار یک جہتی کے لیے سینیٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے وزارتِ پارلیمانی امور کو اس سلسلے میں خط لکھ دیا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی جائے، وزارتِ پارلیمانی امور اس سلسلے میں صدر مملکت کو فوری سمری ارسال کرے۔ 5 اگست کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں کشمیر پر ایک نکاتی ایجنڈا زیر غور ہوگا، چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی امور سے مظفر آباد میں سیشن رکھنے کے لیے رائے مانگ لی، چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے اجلاس مظفر آباد میں کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو اس کی خصوصی حیثیت سے محروم کر دیا تھا جب کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو تقسیم کرتے ہوئے اسے 2 وفاقی اکائیوں میں تبدیل کر دیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ سال 31 اکتوبر سے ہو گیا تھا۔ ساتھ ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کر دیا تھا جو 5 اگست سے اب تک جاری ہے جب کہ وہاں کے عوام کو مواصلاتی نظام کی بندش کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے معاشی اور انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
چین کے ساتھ کشیدگی کے درمیان امریکہ کے ساتھ انڈین بحریہ کی مشقیں - BBC News اردوانڈین اور امریکی بحریہ کی بحر ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں کیا چین کے لیے کوئی پیغام ہیں،خاص طور پر ایسے ماحول میں جب لداخ کی وادی گلوان میں انڈیا اور چین کے مابین شدید کشیدگی ہو؟
Read more »
وزیراعظم کا بنگلادیشی ہم منصب سے رابطہ، کورونا سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوساسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بنگلادیشی ہم منصب سے رابطہ کرکے بنگلادیش میں کورونا سے قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کیا
Read more »
US Aid کے تحت قائم 71 نئے اسکول نجی شعبے کے سپردپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں سندھ سب سے بہتر کام کررہی ہے، مراد علی شاہ تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
صدرِ مملکت کی پنجگور کے شہید جوانوں کے اہلِ خانہ سے تعزیتصدرِ مملکت عارف علوی نے پنجگور میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہلِ خانہ سے ٹیلیفونک گفتگو کر تے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
Read more »