کون سا ملک ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار بن گیا؟ ARYNewsUrdu
نئی دہلی : بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے اور آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد بھارت سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی منتقلی کا امکان ہے۔
بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ میں کورونا کیسز سامنے آنے اور ایونٹ ملتوی ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات رواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے مضبوط ترین امیدوار بن گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں رواں برس نومبر میں کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ہے، بی سی سی آئی سمجھتا ہے کہ اس دوران کوئی بھی ٹیم وہاں سفر نہیں کرنا چاہے گی۔
ایونٹ کے وینیو سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ ایک ماہ میں متوقع ہے، واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر، نومبر میں شیڈول ہے۔ قبل ازیں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیت ایلر ڈائز کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں صرف 6 ماہ باقی ہیں اور بھارت کورونا وائرس کی دوسری لہر سے دوچار ہے۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ’ہاں ہمارے پاس بیک اپ پلان ہے‘، لیکن اس مرحلے پر ان پلانز کو فعال نہیں کیا ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
نازش جہانگیر کی زندگی کا مشکل وقت کون سا تھا؟نازش جہانگیر کی زندگی کا مشکل وقت کون سا تھا؟ ARYNewsUrdu
Read more »
کیاآپ جانتےہیں ایمن سلیم نےکون سا عالمی ریکارڈ بنایا تھا؟ان دنوں مقبول ڈرامہ چپکے چپکے میں نظر آنے والی اداکارہ ایمن سلیم ماضی میں عالمی ریکارڈ بھی بناچکی ہیں ۔ تفصیلات 👈 SamaaTV
Read more »
سنگل لڑکیاں مردوں کی کون سی عادت کو پسند کرتی ہیں؟ خود ہی بتادیاکنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو مردوں میں کون سی عادات سب سے زیادہ اچھی لگتی ہیں؟ آسٹریلوی خواتین نے اب اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق
Read more »
اداکارہ اقراءعزیز کی گود بھرائی دوپٹے پر 100 پیغامات کندہ ہونے کا انکشاف مگر کون کونسے؟کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ اقراءعزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کے ہاں رواں سال جولائی میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔ شوبز
Read more »