اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020ء کے لیے زراعت میں 2.67، صنعت میں منفی 2.64 فیصد اور خدمات کے شعبے میں منفی 0.59 نمو کی بنیاد پر ملکی آمدن کی شرح نمو کا تخمینہ 0.38 فیصد ہے۔ کورونا کی وبا سے ملک کو 3 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
اسلام آباد میں اقتصادی مالی سروے 20-2019 پیش کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو بحران ورثے میں ملا، ہمارے اخراجات آمدن سے کافی زیادہ تھے۔ برآمدات کی شرح صفر رہی جبکہ گزشتہ حکومت کے آخری 2 سالوں میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16-17 سے گر کر 9 کے قریب پہنچ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت نے کافی کوششں کی اور کچھ ممالک سے قرض اور موخر شدہ ادائیگیوں پر تیل حاصل کیا اور اس کے ساتھ بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے 6 ارب ڈالر کا پروگرام طے کیا۔ حکومت نے ٹیکسز کو بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا اور سب سے بڑھ کر اپنے ملک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اپنے کاروباروں کو مراعات دینے کے لیے کاروباری شعبے کے لیے گیس، بجلی، قرضے یہ تمام چیزیں حکومت نے اپنی جیب سے پیسے دے کر سستے...
ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ تیسری بہت اہم چیز جو اس سال ہوئی ہے وہ یہ کہ ہم نے اس سال بہت سخت انداز میں حکومت کو اخراجات کو کنٹرول کیا اور یہ شاید ہی پاکستان کی تاریخ میں ہوا ہو کہ ہم نے اس انداز میں کنٹرول کیا کہ پرائمری بیلنس قائم ہوگیا ہے یعنی ہمارے اخراجات، آمدن سے کم ہوگئے جس سے پرائمری بیلنس سرپلس ہوگیا یہ شاید ہی پاکستان کی تاریخ میں کبھی ہوا ہو۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ اب ٹیکسز میں اطمینان بخش اضافہ ہوا ہے، اخراجات میں زبردست کمی اور نظم و ضبط آیا ہے، باہر کے قرضوں کو خوش اسلوبی سے واپس کیا گیا اور اپنے تعلقات تجارت کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ برقرار رکھے اوربرآمد کنندگان کی مدد کی تاکہ وہ اپنی برآمدات بڑھائیں۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہمارے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پوگرام میں حکومت کی جانب سے 701 ارب روپے اور نجی شعبے سے منصوبے کے لیے 250 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر دنیا کی طلب کم ہوتی ہے تو ہماری برآمدات بھی منفی طور پر متاثر ہوں گی او ایسا ہوا بھی ہے۔ ہم نے جو ملک میں اقصادی طور پر استحکام پیدا کیا تھا، اس کے نتیجے میں وہ بھی متاثر ہوا اور پاکستان کی جی ڈی پی کا اندازہ لگایا گیا کہ اس کی وجہ سے کوئی تین ہزار ارب کا نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی فیصلہ کیا تھا کہ ہم نے معیشت کو کورونا وائرس سے اچھے انداز میں بچانا ہے اور اپنے لوگوں کوبچانا ہے اور اس کے لیے لیے دوطرح کے پیکج دیے گئے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
لاک ڈاؤن میں مستحقین کی مدد، اعصام الحق کی مہم میں معین علی کی بھی انٹریلاہور: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن میں مستحقین کی مالی معاونت کے لئے ٹینس سٹار اعصام الحق کی مہم میں انگلش آل راؤنڈر معین علی نے ملتان سلطان کی دستخط شدہ شرٹ عطیہ کردی۔
Read more »
ووہان میں کورونا کی وبا اکتوبر میں پھیلنا شروع ہوئی، امریکی تحقیق - Health - Dawn News
Read more »
کرونا ٹیسٹنگ میں اضافے کے لیے جاپان کا پاکستان کی معاونت کرنے کا اعلانکرونا ٹیسٹنگ میں اضافے کے لیے جاپان کا پاکستان کی معاونت کرنے کا اعلان مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19 Japan
Read more »
پی آئی اے میں زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا فیصلہکراچی : پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایک دہائی سےزائد سےمالی خسارے میں ہے اور فضائی آپریشن 10فیصدرہ گیاہے
Read more »
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریلآپ کو روزگار کے حوالے سے اب نیا سلسلہ بن جانے کی خبر مل سکتی ہے۔ کوئی بات تو ہے جو آپ کی پریشانیاں کم کرے گی، مگر نیت
Read more »