کورونا وائرس: بحرین میں ملازمین کے لئے بڑی سہولت کا اعلان مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیگر خلیجی ریاستوں کی طرح بحرینی حکومت کی جانب سے بھی جان لیوا کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اسی سلسلے میں بحرینی حکومت نے کمپنی مالکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملازمین کو نئی رہائش گاہیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ پرہجوم لیبر کیمپوں میں نہ رہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کمپنی مالکان کی جانب سے ملازمین کے تحفظ کےلیے ملازمین کو نئی رہائش گاہیں فراہم کردی گئی ہیں تاہم سماجی دوری کو یقینی بنایا جاسکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحرین میں مقیم آٹھ ہزار گیارہ کے قریب ملازمین کو نئی رہائشی گاہیں فراہم کی جاچکی ہیں۔ بحرینی حکام نے کمپنی مالکان پر نظر رکھنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانے کےلیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے۔ بحرینی حکام نے کمپنی مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس وبا کے پھیلاؤ اور بچاؤ کے حوالے سے اپنے ملازمین میں شعور اجاگر کریں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرینی حکومت کی جانب سے ملک میں مقیم ساڑھے تین لاکھ ملازمین کی آگاہی کےلیے چار مختلف زبانوں میں کتابچے نشرکیے گئے ہیں جس میں کرونا وائر س سے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کورونا وائرس: پاکستان میں کیسز 70 ہزار سے زائد، اموات تقریباً 1500 ہوگئیں - Pakistan - Dawn News
Read more »
جولائی میں کورونا وائرس اپنے عروج پر ہو سکتا ہے: چیئرمین این ڈی ایم اےاسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں، جولائی کے آغاز میں کورونا عروج پر ہو سکتا ہے۔
Read more »
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59لاکھ سے تجاوز کر گئیدنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59لاکھ سے تجاوز کر گئی CoronavirusPandemic CoronaVirusUpdates
Read more »
وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست کورونا وائرس میں مبتلاوزیرمملکت شہر یارآفریدی کورونا وائرس کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئے ARYNewsUrdu COVID19
Read more »
بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چین سے بڑھ گئینئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چین سے بڑھ گئی ، انڈیامیں ہلاکتیں4 ہزار 980 ہوگئی ہیں،یہ تعداد چین سے زیادہ ہے جہاں
Read more »