لاہور: پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 702 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد
2 ہزار 255 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 385 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 43 ہزار 460، سندھ میں 41 ہزار 303، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 527، بلوچستان میں 7 ہزار 31، گلگت بلتستان میں 974، اسلام آباد میں 5 ہزار 963 جبکہ آزاد کشمیر میں 444 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 7 لاکھ 54 ہزار 252 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 799 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 36 ہزار 308 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 255 ہوگئی۔ سندھ میں 696، پنجاب میں 807، خیبر پختونخوا میں 610، اسلام آباد میں 57، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 62 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ملک میں کورونا بے قابو؛ ایک روز میں ریکارڈ 105 افراد جاں بحق - ایکسپریس اردوملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 172ہوگئی
Read more »
کورنا بے قابو: ایک دن میں ریکارڈ 105 افراد جاں بحق، 1 لاکھ 8 ہزار 317 متاثر
Read more »
نئی دہلی میں کورونا بے قابو ہونے کا خدشہ، ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی - World - Dawn News
Read more »
بے احتیاطی کی وجہ سے کروناوائرس لگ گیا، شاہدخاقان عباسیسابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعتراف کيا ہے کہ وہ بے احتياطی کی وجہ سے وائرس کی لپيٹ ميں آئے، يہ بھی بتاديا کہ انہيں معمولی بخار ہے ديگر کوئی علامات نہيں، طارق فضل کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے coronavirus SamaaTV
Read more »
انڈیا چین سرحدی تنازع: ’مقامی لوگ خوف اور بے چینی کے سائے میں ہیں‘انڈیا اور چین کی فوجوں کے درمیان لداخ میں جس دن بات چیت ہو رہی تھی اسی دن دوسری جانب وہاں کے مقامی لوگ کافی تناؤ کا شکار تھے۔ انھیں اس بات کا خوف ہے کہ اگر فریقوں کے مابین تناؤ بڑھتا ہے تو یہ اس وقت ختم ہو گا جب ان کی چراگاہیں چینی علاقے میں شامل کر لی جائيں گی۔
Read more »
کورنا بے قابو: ایک دن میں ریکارڈ 105 افراد جاں بحق، 1 لاکھ 8 ہزار 317 متاثر
Read more »