کراچی کے اسپتال میں کرونا مریضوں کے لیے 40 بستروں کا ہائی ڈپنڈینسی یونٹ قائم

United States News News

کراچی کے اسپتال میں کرونا مریضوں کے لیے 40 بستروں کا ہائی ڈپنڈینسی یونٹ قائم
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 63%

کراچی کے اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 40 بستروں کا ہائی ڈپنڈینسی یونٹ قائم ARYNewsUrdu COVID19

اے آر وائی نیوز کے مطابق جوں جوں کرونا کے مرض میں شدت آ رہی ہے حکومت سندھ کے اقدامات کے اثرات بھی نظر آنے لگے ہیں، سروسز اسپتال کراچی میں چالیس بیڈز پر مشتمل ہائی ڈپنڈینسی یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز اصغر عمر نے بتایا کہ ایچ ڈی یو میں مریضوں کا داخلہ فوری شروع کیا جا سکتا ہے، تاہم توقع ہے کہ اس کا رسمی افتتاح 30 جون یا اس کے بعد ہوگا، سروسز اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سول سرجن کراچی ڈاکٹر فرحت عباس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ہدایت پر ایچ ڈی یو کی سہولیات ہنگامی بنیادوں پر صرف 15 دنوں میں دستیاب کی گئی...

ان کا کہنا تھا کہ ایچ ڈی یو کے لیے پوری انتظامیہ اور عملے نے دن رات کام کیا، اس سے کرونا کے مریضوں کے لیے مزید سہولت ہو جائے گی۔ڈاکٹر فرحت عباس نے بتایا کہ سروسز سپتال کراچی صرف سرکاری ملازمین کے لیے ہے لیکن اب یہاں کرونا کے ان تمام مریضوں کا علاج ہوگا جو کوآرڈینیشن سینٹر سے بھیجے جائیں گے۔ یاد رہے کہ دو دن قبل سندھ حکومت نے کرونا سمیت دیگر وبائی امراض کے لیے نیپا چورنگی پر 200 بستروں کے خصوصی اسپتال کی 30 جون تک تکمیل کی بھی خوش خبری دی تھی۔ یہ اسپتال ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی زیر نگرانی تیار کیا جا رہا ہے، آئی سی یو تقریباً مکمل ہو چکا ہے، اسپتال کی تکمیل جولائی میں ہونا تھی، تاہم کرونا مریضوں میں اضافے کے باعث اسپتال کی تعمیر جلد کی گئی۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

arynewsud /  🏆 5. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

’کے الیکٹرک، وبا کے دوران کراچی کے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کرنے کا شکریہ‘’کے الیکٹرک، وبا کے دوران کراچی کے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کرنے کا شکریہ‘بڑھتے درجہ حرارت کے ساتھ ہی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے شہری پریشان ہیں اور وہ شہر میں بجلی کی ترسیل کی ذمہ دار کمپنی کے الیکٹرک سے شکایات کر رہے ہیں۔
Read more »

کراچی، اسکول پرنسپل اور حساس ادارے کے اہلکار کے قتل کا معمہ حلکراچی، اسکول پرنسپل اور حساس ادارے کے اہلکار کے قتل کا معمہ حلکراچی، اسکول پرنسپل اور حساس ادارے کے اہلکار کے قتل کا معمہ حل ARYNewsUrdu
Read more »

کراچی میں اربن فلڈ کا خدشہ ، نالوں کی صفائی کیلیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہکراچی میں اربن فلڈ کا خدشہ ، نالوں کی صفائی کیلیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہکراچی: اربن فلڈ کے خدشےکےپیش نظر چیئرمین شرقی نے نالوں کی صفائی کےلیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کردیا اور کہا صفائی نہ ہوئی تو آس پاس کی آبادی زیر آب آسکتی ہے۔
Read more »

تیز برسات کا امکان ،کراچی کے بڑے نالوں کی فوری صفائی کرنے کا فیصلہتیز برسات کا امکان ،کراچی کے بڑے نالوں کی فوری صفائی کرنے کا فیصلہکراچی : سندھ حکومت نےکراچی کے بڑے نالوں کی فوری صفائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ، مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کےباعث تیزبرسات کا امکان ہے
Read more »

کراچی میں جائیداد کا تنازعہ، بہن کے قتل کا مقدمہ بھائیوں کیخلاف درجکراچی میں جائیداد کا تنازعہ، بہن کے قتل کا مقدمہ بھائیوں کیخلاف درجکراچی کے علاقے لانڈھی میں جائیداد کے تنازعہ پر مبینہ طور پر بھائیوں کے ہاتھوں بہن کے قتل کا مقدمہ دو بھائیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
Read more »

کراچی، بڑی گاڑی، اثر رسوخ، انصاف کا حصول مشکل، جاں‌ بحق شہری کے ورثا پریشانکراچی، بڑی گاڑی، اثر رسوخ، انصاف کا حصول مشکل، جاں‌ بحق شہری کے ورثا پریشانکراچی، بڑی گاڑی، اثر رسوخ، انصاف کا حصول مشکل، جاں‌ بحق شہری کے ورثا پریشان AryNewsUrdu
Read more »



Render Time: 2025-03-01 12:21:59