پشاور، کامران بنگش اور دو ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تصدیق SamaaTV
Posted: Apr 25, 2020 | Last Updated: 23 mins ago
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کی دو ڈاکٹر بھی دوران ڈیوٹی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن برائے کرونا وائرس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامران بنگش گزشتہ روز طبیعیت کی خرابی کی باعث اسپتال گئے۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا گیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کو اپنے ہی گھر میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے اور ان کے خاندان کے مزید 11 افراد کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 2 خواتین ڈاکٹرز میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور ایک کا ٹیسٹ دوبارہ کیا جائے گا۔ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق دو ڈاکٹرز کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ ایک کے نمونے مسترد ہونے پر دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ تینوں ڈاکٹرز ہاسٹل میں رہائش پزیر ہیں جہاں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ محمد عاصم نے بتایا کہ مزکورہ ڈاکٹرز میں دو اے ایم یو جبکہ ایک گائنی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پشاور: رمضان المبارک، کھجور کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور
Read more »
پشاور میں کورونا سے متاثرہ پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید انتقال کر گئےکورونا وائرس سے متاثر ہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید انتقال کر گئے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق ڈاکٹر محمد جاوید میں ایک ہفتہ قبل
Read more »
پشاور میں کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر انتقال کر گئےاکٹر محمد جاوید میں ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ڈاکٹر شہزاد فیصل ویڈیو لنک: DailyJang
Read more »