اسٹیٹ بینک نے جاری ہفتے کے دوران مالیاتی اداروں سے ایک ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ملنے کی تصدیق کردی
اسٹیٹ بینک نے جاری ہفتہ کے دوران مالیاتی اداروں سے ایک ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ملنے کی تصدیق کردی ۔ فوٹو : فائلاسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاری ہفتے کے دوران مالیاتی اداروں سے ایک ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ملنے کی تصدیق کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران ورلڈ بینک نے 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالر اور ایشیائی انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ بینک نے 50 کروڑ ڈالر فراہم...
اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری ہفتہ کے دوران موصول ہونے والے ایک ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر 2 جولائی کو جاری ہونے والے اعداد و شمار میں شامل ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 19 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوگئے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 96 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی غیرملکی قرضوں کی مد میں 24 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا نتیجہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 19 جون کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 76 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
معیشت کیلئے اچھی خبر: ایشائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک سے 1 ارب ڈالر موصول
Read more »
حکومت 13 کروڑ ڈالر کے کورونا قرضے سے فائدہ اٹھانے میں ناکاماسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت 13 کروڑ ڈالر کے کورونا قرضے سے فائدہ اٹھانے میں ناکام ہوگئی۔حکومت پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کیلیے اقوام متحدہ کے تعاون سے
Read more »
عثمان بزدار سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا
Read more »
عثمان بزدار سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا
Read more »