اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق ٹرین سروس کھولنے کی حتمی منظوری وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں دی جائے گی۔
وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس پیر کو تین بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں وزارت ریلوے ٹرین سروس سے متعلق ایس او پیز پیش کرے گی۔
اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ٹرین سروس کے ساتھ بس سروس کھولنے سے متعلق تجاویز پر بھی غور ہوگا۔ دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے مستقل ایس او پیز پر عملدرآمد پر بھی غور ہوگا۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ماتحت ہیں، صوبوں کے نہیں۔ بسوں، جہازوں کو اجازت دے دی گئی ہے، ریلوے نے کسی کا کیا بگاڑا ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کراچی کا ٹریک کھلا تو ریلوے چلے گی، ریلوے صرف پنجاب کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔ منگل تک ٹرین چلانے سے متعلق فیصلہ کر لیا جائے گا۔ اگر ٹرینیں نہ چلیں تو ٹکٹ خریدنے والوں کے پیسے واپس کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرینیں چلائی گئیں تو ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا، محکمے نے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ ٹرینیں چلانے کیلئے صرف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ذمہ داری لیں ٹرین کھول دینگے، اویس شاہ، خود ٹرین میں کراچی آؤنگا، شیخ رشیدذمہ داری لیں ٹرین کھول دینگے، اویس شاہ، خود ٹرین میں کراچی آؤنگا، شیخ رشید ARYNewsUrdu
Read more »
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروس کی اجازت دیدیان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس کے دوران کیا، اجلاس میں کورونا وباء
Read more »
ٹرین چلانے سے متعلق حتمی فیصلہ منگل کو ہوگا، وزیر ریلوے - ایکسپریس اردوجہازوں اور بسوں کو چلنے اجازت دے دی توریلوے نے کیا بگاڑا ہے،شیخ رشید
Read more »
'ریلوے اور میں کسی صوبے کے ماتحت نہیں، ٹرین چلے گی تو پورے ملک میں چلے گی' - Pakistan - Dawn News
Read more »