اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی فراہمی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔ نوجوان نسل کے لئے بھی ضروری ہے کہ تعلیم تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انٹرنیٹ کی کوریج کو بڑھانے، بہتر بنانے اور مختلف علاقوں میں سروس کی فراہمی کیلئے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم کو انضمام شدہ علاقوں میں انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی کے حوالے سے پیشرفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ فائبر آپٹک بچھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ دوران بریفنگ بتایا گیا کہ دو سالوں میں اٹھارہ سو کلومیٹر فائبر آپٹک بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بچھائی جا چکی ہے جبکہ اس سال 547 یونین کونسلوں میں 4600 کلومیٹر فائبر آپٹک بچھائی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی وسیع کوریج اور آسان دستیابی نہایت ضروری ہے۔ سکولوں میں انٹرنیٹ کی آسان اور سستی فراہمی کے حوالے سے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ خصوصاً بلوچستان، انضمام شدہ علاقوں اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی اور بہتر کوریج کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
وزیراعظم کی دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایتاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی فراہمی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔ نوجوان نسل کے لئے بھی ضروری ہے کہ تعلیم تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے۔
Read more »
سستے گھروں کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے، وزیراعظم عمران خاناسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک کی غریب عوام کیلئے سستے گھروں کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
Read more »
سستے گھروں کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے، وزیراعظم عمران خاناسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک کی غریب عوام کیلئے سستے گھروں کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
Read more »
وزیراعظم کی اسکولوں میں انٹرنیٹ کی آسانی اورسستی فراہمی پر اقدامات کی ہدایتوزیراعظم عمران خان نے اسکولوں میں انٹرنیٹ کی آسانی اورسستی فراہمی پراقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پس ماندہ علاقوں تک انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانے پرتوجہ دی جائے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PMImranKhan
Read more »
لاہور میں پولیس کی حراست میں اقدام قتل کے ملزم کی موتاے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں تھانہ مناواں پولیس کی حراست میں اقدام قتل کا ملزم مبینہ طور پر پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔
Read more »
ماضی میں صحت کی معیاری سہولتوں کو نظرانداز کیا جاتا رہا، وزیراعظمعمران خان نے کہا کہ پنجاب میں معیاری صحت کی سہولیات اور اسپتالوں کی تعمیر پر توجہ دی جائے، اسپتالوں کے بہتر انتظام اور سہولیات کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
Read more »