اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ق) نے مصروفیات کے باعث وزیراعظم کے عشایے میں شرکت نہیں کی، شیخ رشید بیماری کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے، تحریک انصاف کے ناراض ارکان بھی نہ مانے۔
تفصیل کے مطابق ق لیگ، بی این پی مینگل اور عوامی مسلم لیگ نے وزیراعظم عمران خان کے عشائیے میں شرکت نہیں کی۔ مسلم لیگ نے موقف اختیار کیا قیادت کی مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہو سکتے، تاہم بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کریں گے۔
ق لیگ نے موقف اپنایا کہ حکومت کے اتحادی ہیں بجٹ میں بھرپورساتھ دیں گے لیکن پارٹی قیادت کی مصروفیت کے باعث عشائیہ میں شرکت نہیں کر سکتے۔ پرویز الہیٰ نے اسد قیصر کو جواب دیا جب آپ عشائیہ دیں گے تب ضرور آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے عشائیہ سے قبل اتحادی جماعتوں سے ملاقاتیں کی جس میں تحفظات اور شکوے دور کرنے کی یقین دہانیاں کرائی گئیں۔ وزیراعظم نے اتحادیوں کو حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیا اور حکومتی امور میں ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کروائی۔
بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ ہے۔ بلوچستان کی احساس محرومی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت کورونا صورتحال میں معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
فنڈز کی عدم دستیابی کے سبب مون سون کی تیاریاں ادھوری، واسا گرانٹ کی منتظر
Read more »
ق لیگ کا آج وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
Read more »
ق لیگ کا آج وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہق لیگ کا آج وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ Lahore PMLQ Decides Not Attend Dinner Hosted PMImranKhan MoonisElahi6 MoIB_Official pid_gov
Read more »
ق لیگ کا آج وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
Read more »
مسلم لیگ (ق) کا آج وزیراعظم کے عشائیے میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ - ایکسپریس اردووزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی اراکین کو آج عشائیے پر مدعو کرلیا، بجٹ منظوری کیلیے مشاورت ہوگی
Read more »
کرونا کے خوف اور سنسنی خیزی کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، وزیراعظم عمران خانکرونا کے خوف اور سنسنی خیزی کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان ARYNewsUrdu
Read more »