وزیر اعظم سندھ کے 2 روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

United States News News

وزیر اعظم سندھ کے 2 روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

وزیر اعظم عمران خان سندھ کے 2 روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PMImranKhan

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے، وزیر اعظم گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےملاقاتیں کریں گے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کرونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اس دوران وزیر اعظم تاجروں اور صنعت کاروں کے وفود سے ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی کے صوبائی اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات ہوگی، ذرایع کے مطابق وزیر اعظم سے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کی ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔وزیر اعظم عمران خان بدھ کی صبح لاڑکانہ بھی جائیں گے، جہاں وہ احساس سینٹر کا دورہ کریں گے اور ہیلتھ کیئر اسٹاف سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے وزیر اعظم نے 12 جون کو لاہور کا بھی دو روزہ دورہ کیا تھا، انھوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں، ایوان وزیر اعلیٰ میں خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں لاہور کے مختلف مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر بات چیت کی گئی۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

arynewsud /  🏆 5. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

وزیر اعظم ہائوس کے اخراجات میں کمی کی گئی ہے ، شہباز گلوزیر اعظم ہائوس کے اخراجات میں کمی کی گئی ہے ، شہباز گلشہباز گل نے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں کرپٹ عناصرنےجمہوریت کے نام پر لوٹ مار کی،نواز شریف نے سال 2018 میں 98 کروڑ 63 لاکھ روپے کے اخراجات کیےتھے۔
Read more »

کرونا سے اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھکرونا سے اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھکراچی : وزیر اعلیٰ سندھ نے بدھ کو بجٹ پیش کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہیے کہ صحت کے محکمے کو نئے بجٹ میں ترجیح دی جائے گی۔
Read more »

لاک ڈائون بارے وزیر اعظم کا ویژنلاک ڈائون بارے وزیر اعظم کا ویژنلاک ڈائون بارے وزیر اعظم کا ویژن وزیر اعظم نے افسوس بھرے لہجے میں کہا کہ ہماری قوم قانون کاا حترام کرنے کی عادی نہیں AsadUllahGhalib PMImranKhan LockDown PakistanFightsCorona pid_gov
Read more »

پاکستان نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر کے بیان کی مذمت کردی - Pakistan - Dawn Newsپاکستان نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی وزیر کے بیان کی مذمت کردی - Pakistan - Dawn News
Read more »



Render Time: 2025-03-04 13:29:58