نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے پانچ کام لنک: DailyJang
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے پانچ کام کیے جس سے اُس کے ملک میں کورونا وائرس کی وبا ختم ہو گئی۔ پہلا کام یہ کیا کہ پورے ملک کے قحبہ خانوں پر پابندی لگا دی۔
دوسرا کام جسینڈا آرڈرن نے یہ کیا کہ ملک کے تمام پادریوں کو اکٹھا کیا اور اُن سے درخواست کی کہ وہ ملک و قوم کے لیے اجتماعی استغفار اور دعا کروائیں، پادری قحبہ خانوں اور جسم فروشی پر لگی پابندی سے پہلے ہی بہت خوش تھے چنانچہ انہوں نے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیں کروائیں جہاں وزیراعظم سمیت نیوزی لینڈ کے شہریوں نے گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور پھر دعا کی کہ اُن کے ملک سے وبا کا خاتمہ ہو...
وزیراعظم صاحبہ نے خود اپنے مطبخ میں کھڑے ہو کر خوش دلی سے لہسن چبا کر دکھایا، اِس کے علاوہ عوام دوست وزیراعظم نے کھانا پکانے کی ترکیبیں اور برتنوں پر جمی ہوئی کھرنڈ اتارنے کے ٹوٹکے بھی بتائے جو انہوں نے اپنی بہشتن ساس سے سنے تھے۔ پانچواں اور آخری کام جسینڈا آرڈرن نے یہ کیا کہ ٹی وی پر ایک تقریر کی جس کا لب لباب یہ تھا کہ جیہڑی رات قبر وچ آنی اے اوہنوں کوئی نئیں روک سکدا ، جسینڈا آرڈرن نے تقریر غالب کے مصرعے پر ختم کی کہ موت کا ایک دن معین ہے، نیند کیوں رات بھر نہیں آتی...
نیوزی لینڈ میں جسم فروشی نہ صرف قانونی ہے بلکہ نیوزی لینڈ دنیا کے اُن چند ممالک میں سے ایک ہے جو اِس معاملے میں ضرورت سے زیادہ کھلے ہیں، وہاں جسم فروشی اعلانیہ ہوتی ہے، قحبہ خانے اور فحاشی کے اڈے قائم ہیں اور طوائفوں کے حقوق کی انجمنیں کام کرتی ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا کے 1,504مریضوں میں سے صرف 22کی موت ہوئی۔ دو دن پہلے نیوزی لینڈ میں کورونا کا آخری مریض صحت تام پاکر اسپتال سے گھر واپس چلا گیا جس کے بعد جسینڈا آرڈرن نے اعلان کیا کہ اب اُن کا ملک کورونا سے پاک ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
نیوزی لینڈ میں کورونا کی وباءختم،کووڈ 19وائرس سے متاثرہ آخری مریض بھی صحت یابنیوزی لینڈ میں کورونا کی وباءختم،کووڈ 19وائرس سے متاثرہ آخری مریض بھی صحت یاب NewZealand Eliminated COVID19 CoronaVirus LockDown Eased NoCasesReported BackToNormalLife jacindaardern
Read more »
نیوزی لینڈ میں کورونا کی وباءختم،کووڈ 19وائرس سے متاثرہ آخری مریض بھی صحت یابنیوزی لینڈ میں کورونا کی وباءختم،کووڈ 19وائرس سے متاثرہ آخری مریض بھی صحت یاب Read News NewZealand COVID19 CoronaVirus LockDown BackToNormalLife jacindaardern
Read more »
نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم ہوگئی - ایکسپریس اردووزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا سماجی دوری اور اجتماعات پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
Read more »
کرونا کو شکست، نیوزی لینڈ کے بعد ایک اور ملک سے اچھی خبر آگئیکرونا کو شکست، نیوزی لینڈ کے بعد ایک اور ملک سے اچھی خبر آگئی Scotland NewZealand CoronaVirus Eliminated InfectiousDisease NoCasesReported
Read more »
پاکستان کا نیوزی لینڈ سے موازنہ نہ کریں : ہارون شاہدپاکستان کا نیوزی لینڈ سے موازنہ نہ کریں : ہارون شاہد تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن خوشی سے جھوم اٹھیں، تھوڑا سا رقص کرنے کا بھی اعتراف مگر کیوں؟ شاندار وجہ آپ بھی جانئےویلنگسٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کا آخری مریض بھی آج صحتیاب ہوکر گھر کو جاچکا جس کے بعد کیویز وزیر اعظم جیسنڈا آردرن نے ملک کے
Read more »