وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا سماجی دوری اور اجتماعات پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا وائرس سے پاک قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم ہوگئی، تمام مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، وہاں 17 روز سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا اور اس وقت ایک بھی شخص کورونا سے متاثر نہیں۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک کو کورونا فری قرار دیتے ہوئے وائرس کےباعث لگائی گئیں پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم سخت سرحدی کنٹرول بدستور نافذ رہے گا۔
نیوزی لینڈ میں 1504 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 22 افراد ہلاک ہوئے اور آج اس وبا کا شکار آخری مریض بھی صحت یاب ہوگیا۔ حکومت نے سماجی دوری اور اجتماعات پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم وائرس کی روک تھام کے لیے سرحد بدستور بند رہے گی۔ جیسنڈا آرڈرن نے بتایا کہ جب انہوں نے طبی حکام سے سنا کہ ملک میں اس وقت ایک بھی فعال کیس نہیں تو وہ خوشی سے جھوم اٹھیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا سے پہنچنے والے نقصان کی تلافی اور معاشی بحال کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم نے کورونا کو ختم کردیا ہے لیکن یہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا بلکہ یہ ایک سنگ میل ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
منی ایپلس کی کونسل کا پولیس کا محکمہ ختم کرنے کا عہدامریکی شہر منی ایپلس کی ضلعی کونسل میں اراکین کی ایک اکثریت نے مقامی پولیس ڈیمارٹمنٹ ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔ گذشتہ ماہ سیاہ فام شخص جارج فلوئیڈ کی پولیس تحویل میں ہلاکت کے بعد امریکہ کے علاوہ دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔
Read more »
سندھ میں 1600 بچے کورونا وائرس کا شکار، ماہرین کا اسکول نہ کھولنے کا مشورہسندھ میں 1600 بچے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں اب تک جان لیوا وبائی مرض کورونا سے 1600 بچے متاثر ہو چکے۔ بڑوں کے مقابلے میں بچوں
Read more »
سندھ میں 1600 بچے کورونا وائرس کا شکار، ماہرین کا اسکول نہ کھولنے کا مشورہ
Read more »
کورونا کا پھیلاؤ: حکومت کا ضابطہ کار پر عملدرآمد کی سختی سے نگرانی کا فیصلہاسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے کہا ہے ماسک کے استعمال پر پہلے سے زیادہ سختی ہوگی۔ ماسک کے بغیر نظر آنے پر ایکشن لیا جائے گا۔ لوگ عوامی مقامات پر خود اور اہلخانہ کو بغیر ماسک نہ جانے دیں۔
Read more »
خیبرپختونخوا میں 9 جون سے سیاحت پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ - Pakistan - Dawn News
Read more »
پی سی بی کا اگلے ایک سال کیلئے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ - Sport - Dawn News
Read more »