ملک بھرمیں تعلیمی ادارےکھولنےکی درخواست مسترد،اسلام آبادہائیکورٹ پڑھیے SohailRashid8 کی رپورٹ
Posted: Jun 15, 2020 | Last Updated: 57 mins agoپیر کوشہری کی جانب سے تعلیمی ادارےکھلوانے کی درخواست پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت مداخلت نہیں کرے گی،ایگزیکٹو کا کام ہے وہی اس کو دیکھے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ کرونا وائرس تو پوری قوم اور حکومت کے لیے چیلنج ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ اسکول کیوں کھلوانا چاہتے ہیں؟ یہ ایگزیکٹو کا کام ہےعدالتوں کا نہیں۔ چیف جسٹس نےمزید ریمارکس دئیے کہ وبا کے ساتھ کیسے ڈیل کرنا ہے حکومت کا کام ہے، ہم نے توعدالتیں بھی حکومتی پالیسی کو مدنظررکھ کر کھولی ہیں۔ درخواست گزار کےوکیل نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کے ساتھ منسلک سارے لوگوں کی نوکریاں ختم ہورہی ہیں،حکومتی پالیسی سے لوگوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں۔
اس پرچیف جسٹس نے وکیل کو ریمارکس دئیے کہ اس وقت سب سے بڑا بنیادی حقوق زندگی بچانا ہے،کیا باقی ممالک میں اسکول کھولے گئے؟ ترقی یافتہ ممالک میں بھی اسکول نہیں کھلے۔چیف جسٹس کو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ حکومت نے پرائیویٹ ٹیچرز کے لیے کچھ نہیں کیا،عدالت ان سے جواب مانگے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ملک بھر میں ہاٹ اسپاٹ کی شناخت، 1300مقامات سیل کردیے گئے - Pakistan - Dawn News
Read more »
ایئر بلیو نے اندرونِ ملک فضائی آپریشن کا آغاز کردیاکراچی (ویب ڈیسک) نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے اندرونِ ملک فضائی آپریشن کا آغاز کردیا، ایئر بلیو نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنا فضائی آپریشن مکمل طور پر بند
Read more »
ملک کے مختلف علاقوں میں ٹڈیوں کے خلاف آپریشن جارینیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) کے مطابق ٹیمیں 45 متاثرہ اضلاع میں سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔
Read more »
کورونا وبا: ملک میں کورونا کے ریکارڈ 6682 نئے کیسز، مزید 101 اموات - Pakistan - Dawn News
Read more »
ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے دستیاب وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی تفصیلات جاریاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لئے دستیاب وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی تفصیلات جاری کر
Read more »
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیاتاسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا،شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی
Read more »