لاہور: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت طویل لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہو سکتی، کاروباری طبقے کی پریشانیوں کا ادراک ہے۔
تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پہنچے جہاں پرنسپل سمز پروفیسر محمد ایاز نے کورونا وائرس کے سدباب پر بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر ایک ہزار ماسک، ایک ہزار حفاظتی کٹس اور دوسرا سامان ڈاکٹرز کے حوالے کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف طبی عملے کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیراعظم ہر لمحے کی پیش رفت سے آگاہ ہیں، ہمیں کورونا اور غربت کے خلاف لڑائی لڑنی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کا چیلنج لمبا ہے، ہو سکتا ہے کہ یہ چھ ماہ چلے یا اس سے زیادہ، اس معاملے پر مناسب حکمت عملی اختیار کرنی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج گھروں میں گھس کر کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے۔ ستم یہ ہے کہ لاشیں بھی نہیں دی جاتیں، اقوام متحدہ کو نوٹس لینے کا کہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ چینی اور گندم سکینڈل کی 3 ہفتے بعد رپورٹ سامنے آئے گی۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
سوئیڈن میں لاپتہ پاکستانی صحافی ساجد حسین کی موت کی تصدیق - World - Dawn News
Read more »
نوازشریف کی سرجری دراصل کیوں ملتوی ہوئی؟مریم نوازنے اندر کی بات بتادیلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز ایک مرتبہ پھر سے سیاست میں آہستہ آہستہ سرگرم ہو رہی ہیں جس کا اندازہ ان کی ٹویٹر پر
Read more »
بلاول کی پریس کانفرنس عوام کو گمراہ کرنے کی سازش ہے، شہباز گلشہباز گل نے کہا کہ وفاقی حکومت 1200 ارب سے پاکستان بھر میں ضرورت مندوں کو امداد فراہم کررہی ہے جبکہ پنجاب حکومت ہیلتھ کیئر پروفیشنلز سمیت فرنٹ لائن ورکرز کو ڈبل تنخواہ دے گی۔
Read more »
صدر مملکت اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات منسوخی کی اندرونی کہانی سامنے آگئیکراچی(ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات منسوخ ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جیو نیوزکے مطابق پی ٹی آئی قیادت کےخلاف پیپلز پارٹی
Read more »
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1250 روپے کی زبردست کمیسونے کی فی تولہ قیمت میں زبردست کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates $GoldPrice GoldRates
Read more »
ننھی شہزادی شارلٹ کی سالگرہ کے دن پاستہ کی تقسیمننھی شہزادی شارلٹ کی سالگرہ کے دن پاستہ کی تقسیم تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »