مظفرگڑھ: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی ARYNewsUrdu
مظفر گڑھ: پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 25 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کشمنر کوٹ ادو کی جانب سے یہ اہم کارروائی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں کی گئی، اس دوران 25 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد ہوئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ گندم کی بوریوں کو سرکاری گوداموں میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے جس کے تحت سزا بھی دی جائے گی۔
خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں ذخیرہ اندوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ دنوں 610 مقامات پر ایکشن لیا گیا جہاں سے 44 ہزارٹن گندم برآمد ہوئی اور 498گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔گندم، چاول یا دیگر اجناس ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ گزشتہ ماہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے ذریعے ذخیرہ اندوزی سے نفع کمانے والوں کو سزا دی جائے گی، ذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید ار ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فی صد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کرونا کی عالمگیر وبا: متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئینئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 20 ہزار 181 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 48 لاکھ 94 ہزار 220 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
Read more »
کرونا کی عالمگیر وبا: متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئیکرونا کی عالمگیر وبا: متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئی CoronaVirus InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly People Killed Infected DeathRateToll CasesReported Worldwide
Read more »
روزگار ری فنانس اسکیم کے تحت ابتک 61 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری
Read more »