اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کورونا کے خلاف وقتی عمل ہے، بین الاقوامی طور پر اس امر کا ادراک کیا جا رہا ہے۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت کورونا وائرس پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں انھیں وبائی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ ملک میں اس کے مصدقہ کیسز اور متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس میں ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کو حفاظتی سامان کی فراہمی اور ان کیلئے دیگر سہولیات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال اور عوام کے مسائل کو مدنظر رکھ کر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی گئی ہے۔ بین الاقوامی طور پر اس امر کا ادراک کیا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کورونا کے خلاف وقتی عمل ہے۔
عمران خان نے ہدایات جاری کیں کہ کورونا کے ٹیسٹ کے حوالے سے بعض حلقوں میں خدشات کو دور کیا جائے۔ عوام کو ترغیب دی جائے کہ وہ بذات خود علامات کی صورت میں ٹیسٹ کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ گھر پر قرنطینہ اختیار کرنے کے حوالے سے لوگوں کو معلومات فراہم کی جائیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کورونا وائرس: لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں لوگوں کا رش - Pakistan - Dawn News
Read more »
کورونا لاک ڈاﺅن اور ہاتھوں کی دھلائی، پانی کا استعمال کتنا بڑھا؟ تفصیلات سامنے آگئیںاسلام آباد (آن لائن) کورونا وباءکو ویڈ19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان میں پانی کے استعمال میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Read more »
لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی کورونا زور پکڑنے لگا، کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوزلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 30334 جبکہ ہلاکتیں 659 ہو چکی ہیں۔
Read more »
کورونا لاک ڈاؤن: افطار میں چکن پکوڑے بنائیں - Health - Dawn News
Read more »
لاک ڈاؤن میں نرمی سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: عثمان بزداروزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نرمی کے حوالے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی، عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے نرمی کی۔
Read more »
محکمہ داخلہ سندھ کا لاک ڈاؤن فیز 2 کے تحت فیصلوں کا اعلامیہ جاریکراچی : سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن فیز ٹو کے تحت فیصلوں کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق بیوٹی پارلر، حجام، ویڈیو گیم زون ور جم بند رہیں گے۔
Read more »