FazalurRehman
اسلام آباد: امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحٰمن کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترامیم،این ایف سی ایوارڈ میں اگرردوبدل کی کوشش کی گئی توہرسطح پرمزاحمت کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک اعتماد کا آپشن موجود ہے۔
اسلام آباد میں جے یو آئی کے امیر کا بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کوحقیقی منتخب پارلیمنٹ،اسمبلیاں ہی بحران سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کا حصہ متعین ہے کسی قسم کی کمی کوقبول نہیں کیا جائے گا۔ اٹھارویں ترامیم،این ایف سی ایوارڈ میں اگرردوبدل کی کوشش کی گئی توہرسطح پرمزاحمت کی جائے گی۔
کورونا وائرس سے متعلق فضل الرحٰمن کا کہنا تھا کہ کورونا عالمی وبا ہے، وبا کے حوالے سے ہسپتالوں میں علاج نہ ہونے کے برابرہے، وبا کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کی ضرورت ہے۔ امیر جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ غیرآئینی،غیرقانونی عمل کوفوری طورپرروکا جائے۔ پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل تمام اہم منصوبوں پرمکمل عملدرآمد کیا جائے۔ سی پیک میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا، اے پی سی بلوچستان میں ٹڈی دل کے حملوں پرحکومت کی غفلت، کوتاہی کی مذمت کرتی ہے۔ تحریک عدم اعتماد سے متعلق پوچھے گئے...
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل جانچ پڑتال کے بعد منسوخ کیے جائیں۔ سینیٹ کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے۔ پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو جڑواں سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہمارے مسائل حل کر دے تو بی این پی ہی کیا پورا بلوچستان پی ٹی آئی میں شامل ہو جائے گا۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم آزاد بنچوں پربیٹھے ہوئے ہیں۔ حکومت کوبارباراپنے خدشات کا اظہارکرتے رہیں، حکومت میں جانا اب میری ذات کے بس میں نہیں۔ حکومت کا ساتھ ہی چھوڑدیاتو بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ کیوں بنیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت سے علیحدگی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ ہے،فرد واحد کا نہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک اعتماد کا آپشن موجود ہے: مولانا فضل الرحمناسلام آباد: (دنیا نیوز) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترامیم،این ایف سی ایوارڈ میں اگرردوبدل کی کوشش کی گئی توہرسطح پرمزاحمت کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک اعتماد کا آپشن موجود ہے۔
Read more »
کورونا کیخلاف مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی،وزیراعظم عمران خاناسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں آئندہ دو ماہ کے دوران کورونا وبا سے لڑنے کے لیے قوم بن کر مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
Read more »
کورونا کیخلاف مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی،وزیراعظم عمران خاناسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں آئندہ دو ماہ کے دوران کورونا وبا سے لڑنے کے لیے قوم بن کر مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
Read more »
کورونا کیخلاف مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی:وزیراعظم عمران خانکورونا کیخلاف مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی:وزیراعظم عمران خان Islamabad PMImranKhan Joint Integrated Strategy Must Adopted Against Coronavirus COVID2019 CoronaInPakistan CoronavirusPandemic pid_gov STAYHOME PakistanFightsCorona
Read more »
کورونا کیخلاف مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی:وزیراعظم عمران خانکورونا کیخلاف مشترکہ اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی:وزیراعظم عمران خان Read News COVID2019 CoronaInPakistan CoronavirusPandemic pid_gov STAYHOME PakistanFightsCorona ImranKhanPTI
Read more »
عمران خان کیخلاف شہباز شریف کی ہرجانہ درخواست کی سماعتلاہور کی سیشن عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت میں وکلاء کو 22 جون کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
Read more »