طیارہ جائے حادثہ کے متاثرین کیلیے 6 ماہ کا کرایہ ARYNewsUrdu
کراچی: قومی ایئر لائن کی جانب سے طیارہ جائے حادثہ کے متاثرین کو پہلے مرحلے میں چھ ماہ کا کرایہ ادا کیا جائے گا.21 مکانات کے متاثرین کو چھ ماہ کے کرایہ کی مد میں 21 جون کو چیک تقسیم کیئے جائیں گے اور متاثرین کو چیک دینے کی سادہ سی تقریب پی آئی اے ٹریینگ سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔
120 گز کے مکانات کو 30 ہزار ماہوار 1,80,000 اور 200 گز کے مکانات کے لئے 50 ہزار ماہوار کے حساب سے 300,000فی کس ادا کیئے جائیں گے۔طیارہ حادثہ کیس میں شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی بھی شروع کی جا چکی ہے، پہلے مرحلے میں 36 افراد کو معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 36 افراد کو 10 لاکھ فی کس معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے، بقیہ مسافروں کے ورثا کو بھی ایک دو دن میں معاوضہ ادا کر دیا جائے گا۔
لواحقین کی 15 فیملیز نے فی الوقت معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے، انشورنس کی مد میں لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے بھی ادا کیے جائیں گے، اس سلسلے میں 97 مسافروں میں سے57 افراد کی فہرست تیار کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ 22 مئی کو کراچی ایئر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں آبادی پر پی آئی اے کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 97 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کرونا وائرس کی ویکسین کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کا مظاہرہ کیا جائے: یورپی کمیشنیورپی یونین کی ایگزیکٹو شاخ یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو اس حوالے سے محتاط ہونا چاہیئے اور ایک دوسرے سے تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔
Read more »
کرونا وائرس کی ویکسین کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کا مظاہرہ کیا جائے: یورپی کمیشنکرونا وائرس کی ویکسین کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کا مظاہرہ کیا جائے: یورپی کمیشن EuropeanCommission CoronaVirus Vaccine Collaboration Treatment InfectiousDisease EU_Commission
Read more »
جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی: مودی، مرنیوالے فوجیوں کی تفصیل جارینئی دہلی: (ویب ڈیسک) لداخ میں چین کے ہاتھوں 20 بھارتی فوج مرونے کے بعد کانگریس کے رہنما راہول گاندھی مودی سرکار پر برس پڑے۔ جبکہ بھارتی سرکار نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، مرنے والوں میں ایک کرنل، تین نائب صوبیدار، تین حوالدار، ایک نائیک اور 12 سپاپی شامل ہیں۔ جبکہ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی ہلاکت پریشان کن اور تکلیف دہ نقصان ہے۔
Read more »
کے پی کے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا | Abb Takk News
Read more »
عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی، علما سے مشاورت کی جائے گیاسلام آباد : وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ کوروناکے پیش نظر عیدالاضحیٰ سے قبل جانوروں کی قربانی سمیت دیگر معاملات پر فریقین سے مشاورت ہو گی،
Read more »