'شہبازشریف کونے میں بیٹھ کر دہی کیساتھ کلچہ نہیں کھا سکتے ، انہیں 3 میں سے ایک امکان کا سامنا کرنا پڑے گا جن میں ۔ ۔ ۔' سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے امکانات ظاہر کردیئے
اب ایک مرتبہ پھر انہیں نیب مقدمات کا سامنا ہے، گزشتہ دنوں نیب نے گرفتاری کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوسکی اور پھر عدالت نے 17 جون تک نیب کو گرفتاری سے روکدیا، ایسے میں رمضان شوگر ملز میں بھی ان پر فردجرم عائد ہونےکی تاریخ سامنے آچکی ہے تاہم اب ان پر بنے مقدمات کے بارے میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے تین امکانات کو ظاہر کردیا۔
غرضیکہ جتنے منہ اُتنی باتیں۔ یہ بھی کہا جانے لگا کہ شہباز کو واپس ہی اِس لئے لایا گیا ہے کہ عمران پر سیاسی دبائو بڑھا یا جائے۔ اِن شکوک کا ثبوت تو کوئی نہیں تھا مگر حریف چاہتے تھے کہ شہباز شریف کا امتحان لیا جائے، دیکھا جائے کہ وہ خالی تالاب میں کھڑے ہیں یا پھر کتنے پانی میں ہیں۔یوپی کے شاعر رئیس فروغ نے بچوں کیلئے نظم لکھی ’’ہرا سمندر، گوپی چندر؍ بول میری مچھلی کتنا پانی‘‘، یہی بچکانہ سوال شہباز کو گرفتار کرنے میں پنہاں ہے، بول میاں شہباز، کتنا پانی؟شہباز شریف کو اندازہ تو ہوگا کہ وقت کے تیور...
تیسرا امکان یہ ہے کہ شہباز شریف گرفتار ہو جائیں اور اُن کے مہربان فی الحال مصلحت کے تحت خاموش رہیں۔ شہباز شریف کو امتحان سے گزرنے دیں، اُن کی مظلومیت کو پھیلنے دیں تاکہ کچھ عرصے بعد اُن کے اِس اثاثے کیلئے نرم گوشہ پیدا ہو جائے اور یوں یہ قید شہبازکیلئے اگلے اقتدار کا زینہ بن جائے۔شہباز شریف چاہیں یا نہ چاہیں اُنہیں اِن تینوں میں سے ایک امکان کا سامنا کرنا پڑے گا، اب وہ کونے میں بیٹھ کر دہی کیساتھ کلچہ نہیں کھا سکتے بلکہ اُنہیں چوک میں آ کر اپنی خفیہ یا ظاہری سفارتکاری کو بروئے کار لانا ہی پڑے...
تحریک انصاف کی حکومت بہت مضبوط ہے، سب ایک صفحے پر ہیں، ملک کے بڑوں نے اِس بار عید بھی اکٹھے نتھیا گلی میں گزاری ہے اسی لئے تحریک انصاف نے سیاست کے ٹھہرے پانی میں پتھر پھینک کر کوشش کی ہے کہ شہباز شریف کا اصلی وزن چیک کر لیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
امریکا اور برازیل میں کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافہ - ایکسپریس اردوکورونا وائرس سے امریکا میں لاکھ 11 ہزار جب کہ برازیل میں 35 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں
Read more »
پنجاب کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے میں کورونا کی شرح سب سے زیادہلاہور : پنجاب کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے میں کوروناکی شرح سب سے زیادہ ہے ، اب تک 12 ڈاکٹراور 2 نرسیں کورونا سے شہید ہوچکی ہے۔
Read more »
امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہامریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ Europe America Asia Market Gold GoldRates Trading Business RateHigh
Read more »
فیصل آباد کورونا وائرس سے متاثرہ شہروں میں دسویں سے تیسرے نمبر پر آگیافیصل آباد کورونا وائرس سے متاثرہ شہروں میں دسویں سے تیسرے نمبر پر آگیا Pakistan Punjab Faisalabad CoronavirusInPakistan COVID19Patients Infected Patients GOPunjabPK Dr_YasminRashid UsmanAKBuzdar zfrmrza ndmapk ImranKhanPTI
Read more »