2 اور 3 جون کو جاری نوٹیفکیشن واپس 'کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مویشی منڈیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی' سیکریٹری بلدیات سندھ
سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات نے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لیے مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت منسوخ کردی۔
سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات نے مویشی منڈیوں کے حوالے سے اپنی سفارشات واپس لے لی ہیں اور محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات نے مویشی منڈیوں کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی سفارش کردی ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ہی محکمہ بلدیات نے سندھ میں ایس او پیز کے تحت مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی تھی۔
سندھ حکومت نے کہا تھا کہ ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈی میں خریداروں کے لیے الگ اور بیوپاریوں کے لیے دو الگ قطاریں لگائی جائیں گی۔مویشی منڈی میں جانوروں کی خرید و فروخت کے دوران 3 سے 6 فٹ کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی قرار دیا گیا تھا اور منڈی میں آنے والے تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا تھا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
شاہ محمود حلقے کی یو سیز میں ٹائیگر فورس میدان میں اتارنے میں کامیابکرونا ریلیف ٹائیگر فورس کو یونین کونسل سطح پر متحرک کرنے کے فیصلے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے حلقے کی یو سیز میں ٹائیگر فورس میدان میں اتارنے میں کامیاب ہو گئے۔
Read more »
سندھ میں آج اور کل مکمل لاک ڈاؤن رہے گا | Abb Takk News
Read more »
کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی کرونا وائرس میں مبتلاکراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی کرونا وائرس میں مبتلا ARYNewsUrdu
Read more »
سندھ میں 24گھنٹے کے دوران کرونا کے 2287 نئے کیسز سامنے آگئے: وزیراعلیٰکراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کروناوائرس کے 2287 نئے کیسز سامنے آگئے اور 11197ٹیسٹ کیے گئے۔
Read more »
سندھ میں کرونا کے مزید 2262 کیسز رپورٹ ہوگئے، مراد علی شاہسندھ میں کرونا کے مزید 2262 کیسز رپورٹ ہوگئے، مراد علی شاہ Sindh MediaCellPPP MuradAliShahPPP
Read more »