راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک علی اکبر میں بیٹے نے ماں کو لاتوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کی روایتی بے حسی، بوڑھی ماں کی داد رسی نہ کی۔ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان تا حال آزاد ہیں۔ وزیر اعلی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔ وہ جس ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔ بیٹا اسی ماں کو لاتوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ بوڑھی ماں فرش پر گری بچاؤ کرتی رہی۔ لیکن بیٹے کو رحم نہ آیا۔
افسوس ناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک علی اکبر میں پیش آیا۔ جہاں بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر بوڑھی والدہ کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ غلیظ گالیاں بھی دیتا رہا۔ بے حسی کی انتہا تو یہ تھی کہ بوڑھی ماں نے پولیس سے رابطہ کیا مگر شنوائی نہ ہوئی۔ فوٹیج وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آئی۔ متاثرہ خاتون گلناز بی بی کی درخواست پر بیٹے ارسلان اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
گلناز بی بی کا میڈیکل کروا لیا۔ اب کہتے ہیں مزید کارروائی رپورٹ آنے پر کی جائے گی۔ مقدمے میں نامزد ملزمان تاحال آزاد ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
سنگدل بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی مظلوم ماں کا بیان سامنے آگیاراولپنڈی: سنگدل بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی مظلوم ماں کا کہنا ہے بیوی کے کہنے پر بیٹے نے مارا اور باہرپھینک دیا، مقدمہ درج ہوچکا ہے
Read more »
بیٹے کا ماں پرتشدد کے واقعے پر وزیر اعلیٰ کا نوٹسراولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں بیٹے کا ماں پر تشدد کے دلخراش واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے
Read more »
بیٹے کا ماں پر تشدد، وہاب ریاض نے سخت سزا کا مطالبہ کردیاوہاب ریاض کا راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں پیش آنے والے بیٹے کے ماں پر تشدد کے واقعے پر ردعمل تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
بیٹے کا ماں پر تشدد، پاکستانی ستارے بھی بول اٹھےگزشتہ روز راولپنڈی میں بیٹے کی جانب سے ماں پر بد ترین تشدد کی ویڈیو وائرل، جس کے بعد سے یہ معاملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹریند بن گیا تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
راولپنڈی: بیوی کے اکسانے پر بدبخت بیٹے کا ماں پر تشدد، مقدمہ درج
Read more »