نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت، پاکستان اور ترکی کے بھائی چارے سے خوفزدہ ہو گیا، اقوام متحدہ نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی تو الزام ترکی پر لگاتے ہوئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انقرہ مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کی مدد کر رہا ہے۔
رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکام نے معروف عالم دین ذاکر نائیک کی ذمہ داری بھی پاکستان اور ترکی پر ڈال دی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ترک عدالت کی جانب سے تاریخی عمارت آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کی اجازت دیے جانے کے بعد 24 جولائی کو وہاں پہلی بار 86 سال کے بعد نماز ادا کی گئی۔ترک عدالت نے 10 جولائی کو آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے 11 جولائی کو عمارت کو مسجد میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ترک صدر کی نظریں جنوبی ایشیا پر لگی ہوئی ہیں تاکہ اپنا سیاسی ایجنڈا منوایا جا سکے، اب ان کی اگلی منزل بھارت ہے۔ رجب طیب اردوان بھارت میں ہونے والے مسلم سیمینارز کی فنڈنگ بھی کرتا ہے۔ یاد رہے کہ اردوان پاکستان کی پارلیمنٹ سے سب سے زیادہ چار مرتبہ خطاب کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت بن چکے ہیں۔ وہ دو بار بطور وزیر اعظم اور ایک بار بطور صدر پاکستان کی پارلمیان سے خطاب کر چکے ہیں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پاکستان مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کی پابندی کی مذمت کرتا ہے: ترجمان دفترِ خارجہپاکستان مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کی پابندی کی مذمت کرتا ہے: ترجمان دفترِ خارجہ تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز پر پابندی کا نوٹس لے، پاکستان - ایکسپریس اردوکلبھوشن کو تیسری قونصلر رسائی کی پیش کش پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا، ترجمان دفتر خارجہ
Read more »
پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری دیدی گئیاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری دیدی ہے، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات
Read more »
عمر اکمل کی اپیل پر پابندی کی مدت میں ڈیڑھ برس کی کمی - BBC News اردومشکوک افراد سے روابط کے الزام میں پابندی کا سامنا کرنے والے پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی اپیل پر ان پر عائد تین سالہ پابندی کی مدت کم کر کے ڈیڑھ برس کر دی گئی ہے۔
Read more »