حکومت نے چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد کو عہدے سے ہٹا دیا اور جاوید غنی کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایف بی آر میں بڑی تبدیلی کردی گئی، چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور جاوید غنی کو ایف بی آر کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
جاویدغنی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ نوشین جاویدکو سیکریٹری نیشنل ہیرٹیج اینڈکلچرڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔یاد رہے رواں سال اپریل میں نوشین جاوید امجد کو عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، نوشین جاوید گریڈ 22 کی ان لینڈریونیو سروس کی افسرہیں، شبرزیدی غیرمعینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے، جس کے باعث نوشین جاوید قائمقام چیئرپرسن کےطورپرکام کررہی تھیں۔
خیال رہے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی خراب طبیعت کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر چلے گئے ہیں تھے ، جس کے بعد حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر پر غور کرنا شروع کردیا تھا۔ یاد رہے کہ 6 مئی 2019 کو اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیے جانے کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ایف بی آر کے اندرونی حلقوں کی جانب سے اس کی شدید مخالفت کی گئی۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاویدکوعہدے سے ہٹادیاگیاجاویدغنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعیناتاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاویدکوعہدے سے ہٹادیاگیا،ان کی جاویدغنی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے
Read more »
جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات - Pakistan - Aaj.tv
Read more »
ایف بی آر کی ناکامی سے سندھ کو 229 ارب کا نقصان ہوا، بلاول بھٹوچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ناکامی سے سندھ کو 229 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
Read more »
چیئرپرسن ایف بی آر نوشین امجد کی چھٹی، جاوید غنی نئے چیئرمین تعینات - ایکسپریس اردومحمد جاوید غنی ایف بی آر بورڈ کے ممبر کسٹم پالیسی تھے۔
Read more »
وفاق اور سندھ میں ٹیکس جمع کرنے کا تنازع جلد ختم ہوجائے گا: ایف بی آراسلام آباد: چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ میں ٹیکس جمع کرنے کا تنازع جلد ختم ہوگا، ایکسائزڈیوٹی معاملے پر سندھ حکومت سے معاملات طے کیے جارہے ہیں۔
Read more »