اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم رکوانے کیلئے اقدامات کرے:پاکستان

United States News News

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم رکوانے کیلئے اقدامات کرے:پاکستان
United States Latest News,United States Headlines
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 83%

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کا سلسلہ رکوانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

تفصیل کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کا سلسلہ رکوانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے مستقبل میں مظالم کی روک تھام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت میں آر ایس ایس کے نظریے کی حامی بھارتی جنتا پارٹی کے دور میں اسلام مخالف پراپیگنڈے کو حکومتی پشت پناہی میں فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندو بالا دستی کے نظریے کے حامی افراد کی اخلاقی اقدار کا اندازہ بی جے پی کے ممتاز رکن پارلیمنٹ کے اس اعلامیے سے لگایا جاسکتا ہے کہ تمام لوگ برابر نہیں اور درجے کے لحاظ سے مسلمان مساوی نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلمان آبادی کے تیس فیصد سے زیادہ ہو گئے تو ملک کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے منیر اکرم نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے رہنماء کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد اور تحریک آزادی کو کچلنے اور مقبوضہ وادی کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیراء ہیں کیونکہ ان کے نزدیک اس مسئلے کا حتمی حل یہی ہے۔

We have summarized this news so that you can read it quickly. If you are interested in the news, you can read the full text here. Read more:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

United States Latest News, United States Headlines

Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.

کورونا وائرس سے دنیا میں نفرت اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہکورونا وائرس سے دنیا میں نفرت اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہنیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی وبا کے باعث مسلمانوں پر حملوں کے واقعات اور دنیا
Read more »

کروناوباء کے دوران ’نفرت کا سونامی‘ آرہا ہے، اقوام متحدہکروناوباء کے دوران ’نفرت کا سونامی‘ آرہا ہے، اقوام متحدہکرونا وباء کے دوران ’نفرت کا سونامی‘ آرہا ہے، اقوام متحدہ SamaaTV
Read more »

نیوکلیئر ڈیل ، ایران نے امریکہ کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ، کیا مطالبہ کیا ہے ؟ جانئےنیوکلیئر ڈیل ، ایران نے امریکہ کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ، کیا مطالبہ کیا ہے ؟ جانئےتہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نیوکلیئر ڈیل توڑنے پر امریکا کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی
Read more »



Render Time: 2025-03-11 19:59:47