محکمہ موسمیات کی اتوار کے روز بارش سے متعلق اہم پیشگوئی۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates WeatherUpdate Rain
کراچی: محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، زیریں سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص، اسلام کوٹ، نگرپارکر، سانگھڑ، دادو، شہید بینظیرآباد اور بدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، خطہ پوٹھوہار، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، ملتان اور بہاولپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ، کرم اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بارکھان، ژوب، زیارت، لورالائی، موسیٰ خیل، سبی، لسبیلہ، آواران، خضدار اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور اسلام آباد میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار کے روز تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
کراچی میں اتوار کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئیکراچی میں اتوار کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی SamaaTV
Read more »
کورونا وائرس: امریکہ میں مسلسل چوتھے روز 1000 امواتمجموعی تعداد کہاں تک پہنچ گئی؟ افسوسناک اعدادوشمار جاریواشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں مسلسل چوتھے روز بھی کورونا وائرس سے ایک ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں جبکہ کم از کم 68،800 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی
Read more »
مون سون کے تیسرے اسپیل کی انٹری، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیاکراچی : محکمہ موسمیات نے آج شام کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا 20سے 25 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے
Read more »