لاہور: گندم کی بھرپور فصل کے باوجود آٹے کی قیمتوں کا بحران حکومت کیلئے بڑا امتحان بنا ہوا ہے اور ڈائریکٹر فوڈ کی سطح کا یہ عمل آج گورننس کے بحران کے باعث وزیراعظم عمران خان کی سطح پر حل کرنے کی کوشش
کی جا رہی ہے۔ نہ ذخیرہ اندوز پکڑے جا رہے ہیں اور نہ منافع خوروں کے گرد احتساب کا شکنجہ کسا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت ایک روز فلور ملز مالکان سے اپنے کامیاب مذاکرات کا دعویٰ کرتے ہوئے پنجاب میں آٹے کا تھیلا 850 روپے کرنے کا اعلان کرتی ہے تو دوسرے روز پھر فلور ملز والے اس فیصلہ کا تمسخر اڑاتے ہوئے اس پر آٹا مہیا کرنے سے گریزاں نظر آتے ہیں پھر حکومت دوبارہ مذاکرات کا ڈول ڈالتی ہے تو اعلان ہوتا ہے کہ مذاکرات پھر کامیاب ہو گئے اور اب 20 کلو آٹا کا تھیلا 860 روپے میں ملے گا جس کے تحت آٹے کی قیمت...
جہاں تک بیرون ملک سے گندم کی درآمد کا تعلق ہے تو بیرون ملک سے جو سستی گندم درآمد کی جاتی ہے وہ بھی ساڑھے سولہ سے سترہ سو من میں پڑے گی اور حکومت کی طے شدہ پالیسی کے مطابق یہ پرائیویٹ سیکٹر منگوائے گا۔ پرائیویٹ سیکٹر مہنگی گندم منگوا کر سستا آٹا کیسے فراہم کرے گا۔ اب بھی حکومت اور فلور ملز کے درمیان آٹے کی قیمتوں میں 860 روپے میں 20 کلو کے تھیلے کی فراہمی کا عمل کارگر نہیں ہوگا۔ سارے کام دباؤ سے ہونے والے نہیں۔ وزیراعظم عمران خان تو پرانی قیمتوں میں آٹا کی فراہمی کی بات کر رہے ہیں مگر عملاً یہ...
یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں کا نوٹس لیا ہے اور غریب عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ بحران کے سدباب کیلئے جس کی ذمہ داری ہے وہ بحران کی وجوہات سمجھے بغیر حکومتی قوت کو بروئے کار لا کر مسئلہ کا حل چاہتے ہیں اور مسئلہ کے فریق حکومتی رعب و دبدبہ میں آ کر بظاہر تو مذاکرات اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے تصفیہ پر ہاں کر دیتے ہیں مگر اپنے منافع میں کمی لانے کو تیار...
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
پنجاب میں آٹا بحران ٹل گیا، فلورملز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب - ایکسپریس اردوپنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ریٹیل قیمت 860 روپے، ایکس مل قیمت 837 روپے مقرر
Read more »
کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بدترین بحرانکراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بدترین بحران جاری ہے متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی
Read more »
کورونا وائرس: جعلی ڈگریوں کا معاملہ، پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار
Read more »
کورونا وائرس: جعلی ڈگریوں کا معاملہ، پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار
Read more »
روزنامہ دنیا :- پاکستان:-بحران :سیاستدانوں میں حل کرنیکی صلاحیت نہیں :تھنک ٹینک
Read more »
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، 16ہزار ٹن چینی برآمدپنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، 16ہزار ٹن چینی برآمد SamaaTV
Read more »