’نیکی کی ٹوکری‘ ترکی سے اسلام آباد پہنچ گئی تفصیلات جانئے: DailyJang
اسلام آباد کے مضافاتی علاقہ بنی گالہ میں ڈاکٹر رانا محمد اخلاق کشفی نے متعدد تندوروں پر ٹوکریاں رکھی ہیں جو مقامی غربا کے لیے غیبی امداد کا نمونہ بنتی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹر اخلاق نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ نیکی کی ٹوکری ایسی اسکیم ہے جسے چلانے کے لیے نہ بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے اور نہ ہی بہت زیادہ انتظامات کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قریبی تندور پر ایک صاف ستھری ٹوکری رکھیں، تندور والے کو اعتماد میں لیں، ایک چھوٹا سا اشتہار لگائیں اور پھر جادو دیکھیں۔ بنی گالہ میں ایسے ہی ایک تندور کے مالک سردار عظیم نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ لوگ اپنی خوشی سے ٹوکری میں دو چار روٹیاں ڈالتے ہیں، کئی بار ایسا ہوا ہے کہ روٹیاں زیادہ ہوجاتی ہیں اور ضرورت مند کم پڑ جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں ہم روٹیاں فروخت کر کے پیسے رکھ لیتے ہیں اور ان پیسوں کو بعد میں استعمال کرتے ہیں تاکہ غریبوں کو تازہ روٹی مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے تندور میں نیکی کی ٹوکری سے پندرہ سو روپے سے زیادہ رقم جمع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگ روٹی کے ساتھ سالن بھی لانے لگے ہیں۔ ڈاکٹر اخلاق نے کہا کہ شروع میں انہوں نے تندور والوں سے کہا کہ ٹوکری کو خالی نہ ہونے دیں، اگر کوئی روٹی نہ ڈالے تو آپ میری طرف سے اس میں روٹیاں ڈال دیں میں پیسے دوں گا لیکن آج تک ایک مرتبہ بھی ٹوکری خالی نہیں ہوئی ہے۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
این ڈی ایم اے کی جانب سے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل شروعنیشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل شروع کر دی۔
Read more »
عدنان صدیقی کی سرفراز سے معافی، فہد مصطفیٰ کی دوبارہ بدتمیزی - ایکسپریس اردومیں نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی جس سے سرفراز کا دل دکھے، عدنان صدیقی
Read more »
وزیراعلیٰ سندھ کی کل سے کاروبار کھولنے کی اجازتتاجروں سے مذاکرات کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ وفاقی حکومت رات کو کاروبار کھولنا چاہتی تھی، جس پر ہم نے اعتراض کیا۔
Read more »
لاک ڈاؤن سے متاثرخاندانوں کی مالی معاونت، وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کا آج سے آغازلاک ڈاؤن سے متاثرخاندانوں کی مالی معاونت، وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کا آج سے آغاز Read News LockDown CMPunjab pid_gov MoIB_Official UsmanAKBuzdar
Read more »
مڈغاسکر سے کرونا کی حیرت انگیز دوا سے بھرا جہاز تنزانیہ پہنچ گیامڈغاسکر سے کرونا کی حیرت انگیز دوا سے بھرا جہاز تنزانیہ پہنچ گیا Madagascar Tanzania AntiCoronaDrink Treatment Artemisia WHO HerbalDrink InfectiousDisease
Read more »