3 ماہ ہوگئے، حکومت کی کورونا پر کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی: احسن اقبال مکمل تفصیل جانیے:RoznamaDunya DunyaUpdates
اسلام آباد: احسن اقبال نے کہا ہے کہ 3 ماہ ہوگئے، حکومت کی کورونا پر کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی، وزیراعظم نا تجربہ کار ہیں، کہاں ہیں وزیر خزانہ ؟ موجودہ حالات میں بھی وزیراعظم نے اپوزیشن کیساتھ بیٹھنے سے انکار کیا، وزیراعظم انا کے کوہ ہمالیہ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وزیر داخلہ کہاں ہیں، ایوان کو بتاتے داخلی راستوں پر کیا انتظامات کیے ؟ وزیر خارجہ کہاں ہیں؟ تارکین وطن کی واپسی کا بتاتے، بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو عید سے پہلے لایا جائے، حکومت این ایف سی اور 18 ویں ترمیم جیسی بحث سے گریز کرے، چھوٹے صوبوں کے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، ملک میں ایجوکیشن ایمرجنسی نافذ کی جائے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا پاکستان میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، ہم نے لاک ڈاؤن کھول دیا، ہم نے مارکیٹس کھول دیں، سڑکوں پر اجتماع کی اجازت دے دی۔ انہوں نے کہا دنیا نے کورونا کے پھیلنے کے ذرائع بند کیے، احتیاطی تدابیر اختیار کیں، ماہرین کا کہنا ہے کورونا مزید تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے، حکومت کو جو اقدامات کرنے چاہیئے تھے وہ نہیں کیے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ کورونا نے تمام ترقی یافتہ ممالک کو بے بس کر دیا، آج دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور کورنا کے سامنے بے بس ہے، آج سپر پاور کا بھی نظام صحت لڑکھڑا رہا ہے، قوموں کی طاقت صرف اسلحہ اور ایٹمی ہتھیار نہیں ہوتے، دنیا نے وبا سے مقابلہ کرنے کا نیا راستہ پیش کیا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
اوبراورکریم کے سعودی ڈرائیوروں کو حکومت تین ماہ کی تنخواہ دے گیاوبراورکریم کے سعودی ڈرائیوروں کو حکومت تین ماہ کی تنخواہ دے گی SaudiArabia Uber Careem Drivers Government ThreeMonth Salaries Relief CoronavirusPandemic Crisis KSAMOFA
Read more »
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط ہوگئےفیصل واؤڈا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق آبی وسائل کو محفوظ کریں گے جبکہ اس پراجیکٹ سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔
Read more »
حکومت نے 9 ماہ میں کتنا قرضہ لیا؟ اعدادو شمار سامنے آ گئےکراچی (ویب ڈسک) رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران حکومت نے 2349 ارب (ساڑھے 23کھرب)روپے کے قرضے حاصل کیے جن کے بعد مارچ 2020کے اختتام پر حکومت کے مجموعی
Read more »
ماہ رمضان: نماز تراویح کی فضیلت اور اہمیتتحریر : قاری ریحان قادری ترتیب و تدوین : عنبرحسین سید رمضان المبارک وہ ماہ ِ مبارک ہے جس میں نفل عبادت کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا زیادہ عطا کیا جاتا ہے۔ دین
Read more »
ہیکرز سرکاری افسران کے وٹس ایپ ہیک کرنے میں سرگرم ہوگئے
Read more »