نیب نے آج پہلی بار مجھ سے ٹیکس اور بیٹوں کے ذرائع آمدنی کی تفصیل مانگی ہے، شاہد خاقان عباسی تفصیلات جانئے: DailyJang
نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ نیب نے آج پہلی بار مجھ سے ٹیکس اور بیٹوں کے ذرائع آمدنی کی تفصیل مانگی ہے۔
سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کےریفرنس کی احتساب عدالت میں آج سماعت ہوئی جس میں وہ پیش نہیں ہوئے۔شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ نیب نے پوچھا ہے کہ ٹیکس ادا کرتے ہیں یا نہیں، میرے بچوں سے متعلق سوالات پوچھے ہیں، نیب والے راضی نہیں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اب ہمارے بیٹوں اور گھر والوں کو بھی نوٹسز بھیجنے شروع کر دیے ہیں، خوشی ہوئی کہ نیب نے ٹیکس سے متعلق بھی پوچھ ہی لیا۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جب بھی اسمبلی میں یا کسی چینل پر بولیں تو نیب بلا لیتا ہے، گھر بیٹھے رہیں تو نیب خاموش رہتا ہے، شہزاد اکبر کا عوام کو پتہ ہی نہیں کہ ان کا ماضی کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہزاد اکبر کی صورت میں وزیرِ اعظم عمران خان نے الزامات کا ایک ادارہ کھول رکھا ہے۔ سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب نے اگر تحقیقات ہی کرنی ہیں تو لاہور میں ایک گھر بنا، کس کا بنا؟ کتنے میں بنا؟ اس کی تحقیقات کریں۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
عدالت کی چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت -لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال نے چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی اور بینچ کے …
Read more »
خورشید شاہ کے اہلِ خانہ کیخلاف نیب کا سپریم کورٹ سے رجوعقومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے اہلِ خانہ کی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا۔
Read more »
ایل این جی کیس، شاہد خاقان عباسی بیٹے سمیت کل نیب دفتر میں طلب
Read more »
نیب کا خورشید شاہ کے اہلخانہ سمیت ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
Read more »
نیب کی سندھ کے وزیراویس قادرکیخلاف سپریم کورٹ میں درخواستنیب کی سندھ کے وزیراویس قادرکیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست پڑھی journalist_zul کی رپورٹ SamaaTV
Read more »
نیب کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں بلال شیخ کی بریت کی مخالفتنیب کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں بلال شیخ کی بریت کی مخالفت پڑھیےsohailrashid8 کی رپورٹ SamaaTV
Read more »