‘روزویلٹ کی نجکاری نہیں کی جارہی بلکہ تزئین و آرائش کی جائےگی’ ARYNewsUrdu
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ روزویلٹ کی نجکاری نہیں کی جارہی بلکہ تزئین و آرائش کی جائےگی، ادارےمیں کوئی چیزغلط نہیں ہونےدوں گا،ایسےبہت سےمعاملات ہیں جو نوٹس میں آئےان کیخلاف کارروائی ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور نے کہا کہ عالمی سطح پراس وقت انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنزویسےہی معطل ہیں ہم خصوصی پروازیں چلارہےہیں،اس وقت تمام بڑی ایئرلائنزاس وقت گراؤنڈہیں لوگوں کونکال رہی ہیں لیکن ہم نےابھی تک پی آئی اےمیں ڈاؤن سائزنگ وغیرہ کچھ نہیں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نےادارے میں جعلی لائسنس اور ڈگریوں پر کارروائی کی ہے،مشکوک لائسنس والےپائلٹس کیخلاف کارروائی جاری ہے ہمیں لوگوں کی سیفٹی عزیزہے اور ادارےمیں شفافیت لارہےہیں۔
غلام سرور کا کہنا تھا کہ پی آئی اے چھوٹی ایئرلائن ہے10سالوں میں5حادثات ہوئےتو اس کامطلب کہیں تو گڑبڑ ہے، دنیاکی بڑی ایئرلائنز ہیں وہاں سالوں میں حادثات نہیں ہوتے، پی آئی اے کا 30جہازوں کافلیٹ ہےاور10سالوں میں5حادثات ہوئے۔ اپوزیشن کی تنقید پر انہوں نے کہا کہ مائنس ون جیسی باتوں کاحقیقت سےکوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کاکوئی متبادل نہیں ہے اپوزیشن کایہ ہی کام ہوتاہےکہ حکومتی صفوں میں انتشارپیداکرے، اپوزیشن نےہی واویلاکیاجس پروزیراعظم عمران خان نےجواب دیا، عمران خان نےکہاتھامائنس ون نہیں ہوگااوراگرہوگابھی تومیراہی نظریہ چلےگا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
سندھ حکومت نے عزیر بلوچ کی اصل جے آئی ٹی رپورٹ جاری نہیں کی: علی زیدیسندھ حکومت نے عزیر بلوچ کی اصل جے آئی ٹی رپورٹ جاری نہیں کی: علی زیدی AliHZaidiPTI pid_gov MediaCellPPP
Read more »
'سندھ حکومت نے عزیر بلوچ کی اصل جے آئی ٹی رپورٹ جاری نہیں کی: علی زیدی'سندھ حکومت نے عزیر بلوچ کی اصل جے آئی ٹی رپورٹ جاری نہیں کی: علی زیدی AliHZaidiPTI pid_gov MediaCellPPP
Read more »
مندر کی تعمیر کے معاملے میں مداخلت کی کوئی بنیاد موجود نہیں، اسلام آبادہائیکورٹ - ایکسپریس اردومندر کی نہ تو تعمیر شروع ہوئی اور نہ کوئی فنڈنگ ہوئی جس کے حوالے سے عدالت کوئی حکم جاری کرے، عدالت
Read more »
بلاول بھٹو کی میر شکیل الرحمٰن، صحافیوں پر فائرنگ اور چینل کی بندش کی مذمتپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری، صحافیوں پر فائرنگ اور نیوز چینل کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Read more »
اقوام متحدہ کی تفتیش کار کی ٹرمپ پر تنقید قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمتاقوام متحدہ کی تفتیش کار کی ٹرمپ پر تنقید، قاسم سلیمانی کے قتل کی مذمت QassemSoleimani UN DonaldTrump AgnesCallamard realDonaldTrump UN AgnesCallamard
Read more »