ہزارہ ٹاؤن واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل تفصيلات جانئے: DailyJang
کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں ہجوم کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کے لئےجےآئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔نوٹی فکیشن کے مطابق 8رکنی جے آئی ٹی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسد ناصرکی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ دو روز قبل ویڈیو بنانے کے الزام میں کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں ہیئر ڈریسر کی دکان پر بیٹھے 3 نوجوانوں پر مشتعل افراد نے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا۔مشتعل ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او بروری زخمی ہو...
پولیس کے مطابق خروٹ آباد کے رہائشی تین نوجوان بلال احمد، خلیل احمد اور نیاز احمد گزشتہ شب ہزارہ ٹاؤن علی آباد میں واقع ہیئر ڈریسر کی دکان میں بیٹھے تھے کہ وہاں چند افراد آئے اور ان سے کہا کہ ہماری ویڈیو کیوں بنائی اور پھر تینوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو مشتعل افراد نے پولیس پر بھی پتھراؤ کر دیا جس کے باعث ڈی ایس پی صدر ایاز حیدر اور ایس ایچ او بروری عزت اللّٰہ بھی زخمی ہو گئے۔
پولیس نے زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال پہنچایا جہاں زخمی نوجوان بلال احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
ہجوم کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی مذمتہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں پیش آنے والا یہ واقعہ انتہائی سفاکانہ ہے۔
Read more »
طیارہ حادثے کی تحقیقات کب مکمل ہوں گی؟طیارہ حادثے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، فرانسیسی ماہرین کی ٹیم اتوار کو تحقیقات مکمل کر لے گی۔
Read more »
ایئربس نے پی آئی طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلیں - ایکسپریس اردوپی آئی طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ فرانس میں تیار کی جائے گی، ذرائع
Read more »
ہجوم کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی مذمتہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں پیش آنے والا یہ واقعہ انتہائی سفاکانہ ہے۔
Read more »
مسجد نبوی ﷺ کے بعد مسلمانوں کی ایک اور بڑی عبادت گاہ کھول دی گئیمقبوضہ بیت المقدس(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ اڑھائی ماہ سے بند مسجد اقصیٰ کو بھی نمازیوں کیلئے کھول دیا گیاہے۔نماز کی ادائیگی کیلئے
Read more »