مقبوضہ بیت المقدس(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ اڑھائی ماہ سے بند مسجد اقصیٰ کو بھی نمازیوں کیلئے کھول دیا گیاہے۔نماز کی ادائیگی کیلئے
برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق مسجد اقصیٰ کو اتوار کے روز اڑھائی ماہ کے کورونا لاک ڈاون کے بعد نمازیوں اور سیاحوں کیلیے کھول دیا گیاہے تاہم حکام نے کہا ہے کہ مسجد میں آنے والوں پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد لازم ہوگا۔
مسلمانوں کے تیسرے بڑے مقدس مقام کو رواں سال پہلی بار ماہ رمضان میں بند رکھا گیاتھا اور مسلمان اس سال ماہ مقدس میں قبلہ اول میں عبادت سے محروم رہے تھے جبکہ وہاں عید کی نماز بھی نہیں ہوسکی تھی۔مسجد کے کھلنے پر سیکڑوں لوگ نماز فجر کیلئے مسجد پہنچیے۔ ام ہشام نامی مقامی شہری کا کہناتھا کہ مسجد کھلنے پر انہیں یوں محسوس ہورہا ہے کہ جیسے انہیں دوبارہ سانس لینے کا موقع مل گیا ہو۔ وہ اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر گزار...
اسلامک وقف کونسل کی جانب سے کورونا کے پھیلاو میں کمی کا جائزہ لینے کے بعد مسجد کو کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے تاہم کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ مسجد آنے والوں کیلیے ماسک پہننا اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیارکرنا لازم ہوگا تاکہ یہ وائرس مزید نہ پھیل سکے۔ رائٹرز کے مطابق نماز کیلیے لوگوں کی تعداد کی حدمتعین نہیں کی گئی تھی، نماز فجر میں تقریبا سات سو لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی بھی بڑی تعداد وہاں تعینات رہی۔
United States Latest News, United States Headlines
Similar News:You can also read news stories similar to this one that we have collected from other news sources.
مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا - ایکسپریس اردونماز کی ادائیگی کے وقت کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا
Read more »
سعودی فرماں روا کی مسجد نبویﷺ کھولنے کی منظوریشاہ سلمان کی جانب سے اجازت کے بعد مسجد نبوی ﷺ میں اتوار سے محدود تعداد میں نمازیوں کو داخلےکی اجازت ہوگی تفصیلات جانئے: DailyJang
Read more »
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59لاکھ سے تجاوز کر گئیدنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59لاکھ سے تجاوز کر گئی CoronavirusPandemic CoronaVirusUpdates
Read more »
بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چین سے بڑھ گئینئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چین سے بڑھ گئی ، انڈیامیں ہلاکتیں4 ہزار 980 ہوگئی ہیں،یہ تعداد چین سے زیادہ ہے جہاں
Read more »